ETV Bharat / state

پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 30 ہزار سے متجاوز

پاکستان میں عالمی وبائی مرض کووڈ-19 کی صورتحال مزید خوفناک ہوگئی ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کے کل کیسز 30 ہزار کے اعداد و شمار کو عبور کرچکے ہیں جبکہ اس وائرس میں 648 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

author img

By

Published : May 10, 2020, 10:17 PM IST

پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 30 ہزار سے متجاوز
پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 30 ہزار سے متجاوز

اسلام آباد: پاکستان میں عالمی وبائی مرض کووڈ-19 کی صورتحال مزید خوفناک ہوگئی ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کے کل کیسز 30 ہزار کے اعداد و شمار کو عبور کرچکے ہیں جبکہ اس وائرس میں 648 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے متعلق سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اتوار کو دو بجے تک کووڈ۔19 سے متاثرہ افراد کی تعداد 30 ہزار 174 ہوگئی۔ سندھ اور پنجاب کے صوبوں میں کورونا نے ایک خوفناک شکل اختیار کرلی ہے۔ دونوں صوبوں میں متاثرہ افراد کی تعداد 11 ہزار سے مستزاد ہو چکی ہے جبکہ صرف خیبر پختونخوا میں ہی کرونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد ایک تہائی سے زائد ہے۔

سندھ میں کورونا کے سب سے زیادہ 11 ہزار 480 کیسز سامنے آئے ہیں اور یہاں وائرس سے 189 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ صوبہ پنجاب کی حالت بھی خراب ہے۔ یہاں 11 ہزار 93 متاثرہ افراد اور 192 اموات ہوئی ہیں۔

خیبرپختونخوا میں دونوں صوبوں کے مقابلے کورونا متاثرہ افراد 4509 ہی ہیں جبکہ سب سے زیادہ 234 اموات ہوئیں ہیں۔ بلوچستان میں ایک ہزار 935 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 24 کی موت ہوگئی ہے۔ گلگت بلتستان میں 430 افراد کورونا متاثر ہیں اور چار افراد کی موت ہوئی ہے۔ قومی دارالحکومت اسلام آباد میں 641 مریض ہیں جبکہ پانچ کی موت ہوئی ہے۔ پاک مقبوضہ کشمیر میں کووڈ۔19 سے متاثر ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 86 ہو گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.