ETV Bharat / state

Consider opponents as my teachers میں اپنے مخالفین کو بھی اپنا گرو مانتا ہوں: راہل - راہل نے کہا میں اپنے مخالفین کو بھی گرو مانتاہوں

کانگریسی لیڈر راہل گاندھی نے یوم اساتذہ کے موقع پر اساتذہ کو سلام کیا اور ڈاکٹر سرو پلی رادھا کرشنن کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے مخالفین کو بھی اپنا گرو مانتے ہیں۔ Consider opponents as my teachers: Rahul Gandhi

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 5, 2023, 4:49 PM IST

نئی دہلی: کانگریسی لیڈر راہل گاندھی نے یوم اساتذہ کے موقع پر اساتذہ کو سلام کیا اور ڈاکٹر سرو پلی رادھا کرشنن کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے مخالفین کو بھی اپنا گرو مانتے ہیں۔ گاندھی نے سابق صدر سرو پلی رادھا کرشنن کو یوم اساتذہ پر ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ وہ اپنے کاموں کے حوالے سے مخالفین کی تنقید سے بھی سیکھتے ہیں اور انہیں اپنا گرو مانتے ہیں۔

انہوں نے کہا،”قومی یوم اساتذہ پر تمام اساتذہ کو میرا سلام۔ ملک کے سابق صدر ڈاکٹر سرو پلی رادھا کرشنن جی کو ان کی یوم پیدائش پر عاجزانہ خراج عقیدت۔ زندگی میں گرو کا مقام بہت بلند ہے، جو آپ کی زندگی کا راستہ روشن کرتا ہے اور آپ کو صحیح سمت میں چلنے کی ترغیب دیتا ہے۔“ انہوں نے کہا، ”میں مہاتما گاندھی، گوتم بدھ، نارائن گرو جیسے عظیم آدمیوں کو گرو مانتا ہوں، جنہوں نے ہم سب کو سماج میں سب کی برابری، اور سب کے ساتھ ہمدردی اور محبت کا علم دیا۔ ہندوستان کے لوگ بھی گرو کی طرح ہیں، جو ہمارے ملک کے تنوع میں اتحاد کی مثال دیتے ہیں، ہر مشکل سے ہمت سے لڑنے کی ترغیب دیتے ہیں، جو عاجزی اور کفایت شعاری کا پیکر ہے۔“

یہ بھی پڑھیں: National Teachers Day اساتذہ کا ملک کی تقدیر سنوارنے میں اہم کردار: وزیراعظم مودی
انہوں نے کہا کہ میں اپنے مخالفین کو بھی اپنا گرو مانتا ہوں، جو مجھے اپنے طرز عمل سے، اپنے جھوٹ سے، اپنی باتوں سے سکھاتے ہیں کہ میں جس راستے پر چل رہا ہوں وہ بالکل صحیح ہے اور اس پر آگے بڑھتے رہنے کے لئے ہر قیمت کم ہے۔“

یو این آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.