ETV Bharat / state

سوشل میڈیا کے ذریعہ جمہوریت کو کمزور کیا جا رہا ہے: کانگریس

کانگریس نے کہا ہے کہ ملک میں فیس بک اور واٹس ایپ کے ذریعے نفرت اور گِھن پھیلاکر جمہوریت کو کمزور کیا جارہا ہے اور اس معاملے کی حقیقت کو سامنے لانے کے لیے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جانی چاہئے۔

congress says facebook and whatsapp are spreading hatred in country
سوشل میڈیا کے ذریعہ جمہوریت کو کمزور کیا جا رہا ہے: کانگریس
author img

By

Published : Aug 17, 2020, 8:18 PM IST

کانگریس کی ترجمان سوپریہ شرینیٹ نے پیر کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ اگر کوئی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہماری جمہوریت کو نقصان پہنچائے گا تو اس سلسلے میں سوالات پوچھے جائیں گے اور حکومت کو ان سوالوں کا جواب دینا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعہ ہم معاشرے میں نفرت پھیلانے اور دراڑ پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور کسی کو بھی اس طرح ملک کو تقسیم کرنے اور غیر ذمہ داری سے کام کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔

سوپریہ شرینیٹ نے کہا کہ امریکی اخبار نے فیس بک کے اس کارنامہ سے پردہ اٹھایا ہے لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اور مرکزی وزیر اس معاملے پر کانگریس پارٹی کی اعلی قیادت پر حملہ کر رہے ہیں۔ بی جے پی حکومت کو غلط خبریں پھیلانے پر واٹس ایپ کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے تھی ، لیکن ایسا کرنے کے بجائے وہ کانگریس قائدین پر حملہ کررہی ہے۔

کانگریس کے ترجمان نے کہا کہ ملک کی جمہوریت پر بہت سی سازشوں کے تحت حملہ کیا جارہا ہے۔ ایسا محسوس کیا جارہا ہے کہ منصوبہ بند طریقے سے ملک کی شبیہہ کو داغدار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، لہذا جے پی سی کی تشکیل سے ہی اس معاملے کی سچائی کو منظرعام پر لایا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.