ETV Bharat / state

Unemployment in The County مودی ملازمین کے پرموشن کو بھی تقرری بتا کر تشہیر کرتے ہیں: کھڑگے

ملک میں اپوزیشن پارٹیاں بالخصوص کانگریس پارٹی ملک میں بے روزگاری کو لیکر مودی حکومت پر نکتہ چینی کرتی ہے۔ ملک میں بے روزگاری کی شرح میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے۔

News
News
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 28, 2023, 12:50 PM IST

Updated : Aug 28, 2023, 6:15 PM IST

نئی دہلی: کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے نے وزیر اعظم نریندر مودی کی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وہ سرکاری ملازمین کو پروموشن لیٹر بانٹتے ہیں اور ان کے ساتھ فوٹو کھینچوا کر انہیں بھی سرکاری ملازمت میں نئی تقرری بتاکر تشہیر کرتے ہیں۔ کانگریس صدر کھڑگے نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی صرف اپنی تشہیر میں یقین رکھتے ہیں۔ حالت یہ ہے کہ سرکاری ملازمین کو پروموشن لیٹر دے کر بھی انہیں نئی نوکریاں دینے کے طور پر تشہیر کرتے ہیں۔

کانگریس صدر نے کہا کہ ’’سالانہ دو کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کرکے، مودی جی ماہانہ قسطوں کی شکل میں ہمارے نوجوانوں کو چند ہزار تقرری نامے بانٹ رہے ہیں۔ مودی نے آج بھی ایسے ہی لیٹر تقسیم کیے ہیں۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق ان میں سرکاری ملازمتوں میں پرموشن پانے والوں کے نام بھی ہیں۔

کھرگے نے کہا کہ "مثال کے طور پر، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس ایجوکیشن اینڈ ریسرچ، موہالی کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس سال اپریل میں انسٹی ٹیوٹ نے 15 نئی تقرریاں کیں اور 21 افراد کو اونچے عہدوں پر ترقی دینے کی منظوری دی۔ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے اپریل 2023 میں اپنے جواب میں کہا تھا کہ 38 لوگوں کو تقرری نامے جاری کیے گئے ہیں۔ ان 38 افراد میں 18 پروموشن والے ملازمین شامل ہیں۔

کانگریس صدر نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ "مودی جی، اگر آپ کو نوجوانوں کے مستقبل کے لیے ذرہ بھی فکر ہوتی تو آپ اس پی آر اسٹنٹ میں ملوث ہو کر ان کی امنگوں سے نہ کھلواڑ نہ کرتے۔ ملک کے نوجوانوں نے بی جے پی کے جھوٹ، جملے بازی اور دھوکہ دہی کو پہچان لیا ہے اور وہ 2024 میں مودی حکومت کو ضرور باہر کا راستہ دکھائیں گے۔"

مزید پڑھیں: وزیراعظم مودی نے روزگار میلے میں 51 ہزار اپائنٹمنٹ لیٹر تقسیم کیے

واضح رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کے ہاتھوں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ 51 ہزار افراد میں مختلف محکمہ جات میں تقرری لیٹر تقسیم کیے گئے ہیں۔

یو این آئی

Last Updated : Aug 28, 2023, 6:15 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.