نوئیڈا: دانش سیفی ضلع چیرمین گوتم بدھ نگر نوئیڈا اقلیتی سیل کی قیادت میں ضلع کانگریس کمیٹی کے دفتر میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ كانگریس كے ریاستی نائب صدر لیاقت چودھری نے پریس كانفرنس كو خطاب كرتے ہوئے کہا کہ بلقیس بانو کیس کے قصورواروں کی رہائی کو منسوخ کرنے، انہیں دوبارہ جیل بھیجنے کے لئے کانگریس آج سے 28 اگست تک انصاف مہم چلائے گی۔ Noida Congress Minority Cell to Launch Insaf campaign
پریس کانفرنس میں اقلیتی کانگریس کے ضلع چیرمین دانش سیفی نے بتایا کہ ایک ہفتہ تک چلنے والی اس طویل مہم میں وومنس کالجز اور محلوں میں دستخطی مہم، فیس بک لائیو، عوامی رابطہ اور کینڈل مارچ کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس مہم كی بدولت عام لوگوں تك بلقیس بانو كیس كی سچائی پہنچانے كی كوشش كی جائے گی۔
انہوں نے كہا كہ 2008 میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت کے جج یو ڈی سالوی نے اپنے فیصلے میں بلقیس کے بیانات اور ثبوتوں كی بنیاد پر ہی مجرموں کی سزا کو یقینی بنایا تھا۔ اگر سپریم کورٹ گجرات حکومت کی طرف سے بلقیس کے قصورواروں کی رہائی پر خاموش رہی تو مستقبل میں کوئی بھی جنسی زیادتی کی شکار خاتون انصاف کی لڑائی لڑنے کی ہمت نہیں دکھا سکے گی۔
اس موقع پر سٹی چیئرمین گڈو خان نے کہا کہ کانگریس بلقیس بانو معاملے کے انصاف کے لیے پرعزم ہے، وہیں ایس پی اور بی ایس پی جیسی پارٹیوں كی جان سے بلقیس کے معاملے پر کوئی بیان بھی جاری نہیں كی ہے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ صرف مسلمانوں سے ووٹ چاہتے ہیں۔ ان کے ساتھ ہونے والی ناانصافی سے انہیں کوئی سروکار نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Qutub Minar Complex قطب مینار کے احاطے میں پوجا کی اجازت سے متعلق عرضی پر آج سماعت
اس موقع پر اقلیتی کانگریس کے ریاستی نائب صدر لیاقت چودھری، ضلع چیرمین دانش سیفی، سٹی چیرمین گڈو خان، ادھم ناگر، آفتاب قریشی، مستقین قریشی، جنرل سکریٹری ذاکر حسین، محفوظ احمد، طالب احمد، ارمان قریشی، زاہد قائدین وغیرہ موجود تھے۔ Bilkis Bano Case