ETV Bharat / state

Rahul Gandhi Meets Coolies راہل گاندھی اچانک دہلی کے آنند وہار ریلوے اسٹیشن پہنچ گئے، قلیوں کے مسائل کو سنا

راہل گاندھی اچانک سے نئے اوتار میں نظر آنے کے لیے جانے جاتے ہیں۔ وہ کبھی کبھی ایسے مقامات پر پہنچ جاتے ہیں جو کسی کے خیالات میں بھی نہیں ہوتا۔ اب راہل گاندھی اچانک دہلی کے آنند وہار ریلولے اسٹیشن پہنچ گئے اور قلیوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ Congress Leader Reaches Anand Vihar Railway Station Delhi

Rahul reached anand vihar railway station and meet coolie

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 21, 2023, 12:32 PM IST

اہل گاندھی نے دہلی کے آنند وہار ریلوے اسٹیشن پر قلیوں سے ملاقات کی

نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی جمعرات کی صبح اچانک دہلی کے آنند وہار ریلوے اسٹیشن پہنچ گئے۔ راہل گاندھی کو دیکھنے کے لیے یہاں لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔ یہی نہیں، راہل گاندھی نے آنند وہار ریلوے اسٹیشن پر کام کرنے والے قلیوں سے ملاقات بھی کی۔ یہ ملاقات کافی دیر تک جاری رہی۔ راہل گاندھی نے قلیوں سے بات چیت کی۔ اس دوران وہ خود بھی قلیوں کے ساتھ زمین پر بیٹھ گئے اور آپس میں باتیں کرنے لگے۔

یہ بھی پڑھیں:راہل گاندھی ٹرک پر سوار ہوکر دہلی سے چندی گڑھ آئے،ویڈیو وائرل

راہل گاندھی نے آنند وہار ریلوے اسٹیشن پر قلیوں سے ملاقات کرتے ہوئے مسافروں کا سامان بھی اٹھایا۔ اس دوران راہل گاندھی نے ان کے مسائل سنے۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ماہ قلیوں کا ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا۔ جس میں انہوں نے راہل گاندھی سے ملنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ آپ کو بتا دیں کہ راہل گاندھی گزشتہ ایک ماہ قبل آزاد پور منڈی پہنچے تھے۔ اس سے پہلے وہ کرول باغ کے بائک مارکیٹ بھی پہنچے تھے۔ اس کے علاوہ انھوں نے ایک کھیت میں دھان بھی لگائی تھی۔ اس طرح راہل گاندھی مسلسل لوگوں سے مل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:راہل گاندھی لداخ میں بائیک سواری سے لطف اندوز

کانگریس نے راہل گاندھی کا آنند وہار ریلوے اسٹیشن پر قلیوں سے ملاقات کرنے کا ایک ویڈیو بھی جاری کیا ہے۔ آئی این سی ٹی وی ایکس کے ہینڈل سے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا ہے، بھارت جوڑو یاترا جاری ہے۔ مہاتما گاندھی کے خیالات سے متاثر ہو کر بڑے پیمانے پر لیڈر راہل گاندھی نے بھارت کو متحد کرنے کا سفر شروع کیا ہے۔ ان کا قافلہ آج دہلی کے آنند وہار ریلوے اسٹیشن پہنچا۔ راہل نے قلیوں کے خیالات کو سنا، ان کے درد اور مسائل کو سنا اور سمجھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.