ETV Bharat / state

کانگریس نے ہریش چودھری کو پنجاب اور چندی گڑھ کا انچارج مقرر کیا

author img

By

Published : Oct 22, 2021, 9:28 PM IST

ہریش چودھری نے نوجوت سنگھ سدھو معاملے میں بہت اہم کردار ادا کیا تھا۔ جب سدھو نے ریاستی کانگریس کے صدر کے عہدے سے استعفیٰ دیا تو چودھری نے انہیں عہدے پر برقرار رہنے پر راضی کر لیا۔

کانگریس نے ہریش چودھری کو پنجاب اور چندی گڑھ کا انچارج مقرر کیا
کانگریس نے ہریش چودھری کو پنجاب اور چندی گڑھ کا انچارج مقرر کیا

آئندہ سال ہونے والے پنجاب اسمبلی انتخابات کو لے کر تمام پارٹیاں سرگرم ہوگئی ہیں۔ پنجاب الیکشن کے مدنظر کانگریس پارٹی نے ہریش چودھری کو پنجاب اور چندی گڑھ کا انچارج مقرر کیا ہے۔

کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے ہریش چودھری کی تقرری سے متعلق خط جاری کیا۔ اس سے قبل ہریش راوت نے اپنے آپ کو پنجاب کانگریس انچارج کے طور پر آزاد کرنے کی اپیل کی تھی۔

ہریش راوت نے ہائی کمان سے درخواست کی تھی کہ 'وہ انچارج پنجاب کے عہدے سے سبکدوش ہونا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 'اتراکھنڈ میں اگلے سال انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ وہاں توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔ ان کے مطابق اس کے لیے ضروری ہے کہ انہیں پنجاب انچارج کے عہدے سے فارغ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: UP Assembly Election: کانگریس کا 40 فیصد ٹکٹ خواتین کو دینے کا اعلان

واضح رہے کہ ہریش چودھری نے نوجوت سنگھ سدھو معاملے میں بہت اہم کردار ادا کیا تھا۔ جب سدھو نے ریاستی کانگریس کے صدر کے عہدے سے استعفیٰ دیا تو چودھری نے انہیں عہدے پر برقرار رہنے پر راضی کر لیا۔

اقبال سنگھ پریت کو ڈی جی پی بنائے جانے پر سدھو ناراض تھے۔ وہ ایڈووکیٹ جنرل ایس پی دیول کو ہٹانے کا بھی مطالبہ کر رہے تھے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.