صدر رام ناتھ كووندنے خواتین کے عالمی دن پر ایک ٹویٹ میں اتوار کو ایک مبارکبادی پیغام میں کہا ہے 'یہ دن، سماج ، ملک اور دنیا کی تعمیر میں خواتین کا اہم کردار اور انتھک کوششوں کے لئے، ان کے تئیں احترام ظاہر کرنے کا موقع ہے'۔
انہوں نے کہا ہے 'یہ موقع، ان کی غیر معمولی کامیابیوں کو اجاگر کرنے کا بھی ہے جن کے ذریعہ خواتین نے زندگی کے ہر شعبہ میں اپنی متاثر کن موجودگی درج کرائی ہے اور اپنی فرض شناسی، لگن اور عزم کا ثبوت دیا ہے'۔
صدر نے کہا ہے کہ 'آئیے، خواتین کے عالمی دن کے موقع پر، ہم سب خواتین کے تحفظ اور احترام کو یقینی بنانے کا عزم کریں، تاکہ وہ اپنی مرضی، اپنی امیدوں اور خواہشات کو پورا کرنے کی سمت میں بغیر کسی رکاوٹ کے آگے بڑھتی رہیں'۔
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اتوار كو خواتین کے عالمی دن پر ملک کی تمام خواتین کو مبارک باد دی اور انہیں مردوں سے زیادہ طاقتور بتایا۔
گاندھی نے ایک ٹویٹ میں کہا ' بھارت کی تمام خواتین کو یوم خواتین کی مبارکباد ۔ آپ روز بروز مستحکم ہوتی جائیں'۔
انہوں نے مہاتما گاندھی کے ایک بیان کا بھی اسی ٹویٹس میں ذکر کیا جس میں کہا گیا ہے 'اگر طاقتور کا مطلب اخلاقی طاقت ہے تو خواتین قدرتی طورسے مردوں سے زیادہ طاقتور ہے'۔
کانگریس لیڈر نے اپنی ٹویٹس میں ایک تصویر بھی پوسٹ کی ہے جس میں ملک کی اہم خواتین کی تصاویر ہیں۔