ETV Bharat / state

ٹول کٹ معاملہ: ماحولیاتی کارکن کو 5 دن کی پولیس حراست میں بھیجا گیا - دیشا روی نے کسانوں سے متعلق ٹولکٹ میں چند ترامیم کیا

کسان تحریک سے متعلق ٹول کٹ سوشل میڈیا پرپھیلانے کے معاملے میں گرفتار ماحولیاتی کارکن دیشا روی کو دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے پانچ دنوں کے لیے پولیس حراست میں بھیج دیا ہے۔

climate activist from bengaluru arrested by delhi police
ٹول کٹ معاملہ: ماحولیاتی کارکن کو 5 دن کی پولیس حراست میں بھیجا گیا
author img

By

Published : Feb 14, 2021, 1:43 PM IST

Updated : Feb 14, 2021, 5:42 PM IST

دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے کسان تحریک سے متعلق ٹول کٹ سوشل میڈیا پر پھیلانے کے الزام میں گرفتار ماحولیاتی کارکن دیشا روی کو پانچ دنوں کی پولیس حراست میں بھیج دیا ہے۔ دہلی پولیس کی سپیشل سیل نے دیشا کو بنگلورو سے گرفتار کیا تھا۔

دہلی پولیس نے آج دیشا روی کو ڈیوٹی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جس کے بعد کورٹ نے ملزمہ کو پانچ دنوں کی پولیس حراست میں بھیجنے کا حکم دیا۔

دہلی پولیس کا الزام ہے کہ دیشا روی نے کسان تحریک سے متعلق اس دستاویز کو شیئر کیا جسے بین الاقوامی ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ نے ٹویٹ کیا تھا۔ دیشا پر ٹول کٹ نام کے اس دستاویز کو ایڈٹ کر کے اس میں کچھ چیزیں جوڑنے اور اسے آگے فارورڈ کرنے کا الزام ہے۔

یہ ٹول کٹ (دستاویز) تب موضوع بحث بنا تھا جب اسے بین الاقوامی سطح پر مشہور سماجی کارکن گریٹا تھنبرگ نے کسان تحریک کی حمایت کرتے ہوئے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا تھا۔ اس کے بعد دہلی پولیس نے گذشتہ 4 فروری کو ایف آئی آر درج کیا تھا۔

دہلی پولیس نے اس معاملے میں دفعہ 124 اے، 120 اے، اور 153 اے کے تحت ملک کو بدنام کرنے، مجرمانہ سازش رچنے اور نفرت کو فروغ دینے کے الزام میں ایف آئی آر درج کیا ہے۔

Last Updated : Feb 14, 2021, 5:42 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.