ETV Bharat / state

کورونا وائرس: 23 مارچ کے دن دہلی میٹرو کے وقت میں تبدیلی - پیر 23 مارچ کو اپنی ریل خدمات دو شفٹوں یعنی صبح چھ سے دس بجے تک اور شام چار سے آٹھ بجے تک چلانے کا فیصلہ کیا

دہلی میٹرو ریل کارپوریشن نے کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے پیش نظر پیر 23 مارچ کو اپنی ریل خدمات دو شفٹوں یعنی صبح چھ سے دس بجے تک اور شام چار سے آٹھ بجے تک چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پیر کو میٹرو ریل صبح دس سے شام چار بجے تک نہیں چلیں گی

author img

By

Published : Mar 21, 2020, 11:46 PM IST

دہلی میٹرو 23 مارچ یعنی پیر کی صبح چھ سے آٹھ بجے تک میٹرو ریل خدمات 20 منٹ کے وقفے سے چلے گی۔ اس دوران صرف پولیس، فائر بریگیڈ، ہسپتال اور بجلی جیسی خدمات سے وابستہ ملازمین ہی سفر کرسکیں گے۔ آٹھ سے 10 بجے تک سبھی مسافروں کے لیے میٹرو ریل خدمات دستیاب رہیں گی۔

پیر کو میٹرو ریل صبح دس سے شام چار بجے تک نہیں چلیں گی
پیر کو میٹرو ریل صبح دس سے شام چار بجے تک نہیں چلیں گی

دس کے بعد شام چار بجے تک میٹرو ریل خدمات بند رہیں گی۔

دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) کی جانب سے آج یہاں جاری ریلیز کے مطابق صبح چھ بجے سے آٹھ بجے تک ضروری خدمات والے ملازمین سیکیورٹی اہلکاروں کو اپنے شناختی کارڈ دکھا کر میٹرو میں سفر کر سکیں گے۔ آٹھ بجے سے دس بجے کے دوران عام لوگوں کے لیے میٹرو خدمات دستیاب رہیں گی اور اس دوران کسی کو اپنا شناختی کارڈ دکھانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

اس کے بعد شام چار بجے سے آٹھ بجے تک سبھی لائنوں پر عام لوگ میٹرو سے سفر کرسکیں گے اور اس دوران ٹرینیں معمول کے وقفے کے مطابق چلیں گی۔

میٹرو کی سبھی لائنوں پر رات آٹھ بجے کے بعد کوئی ٹرین نہیں چلے گی۔ اس کے علاوہ پیر کو سبھی میٹرو اسٹیشنوں پر پارکنگ کی سہولت نہیں ہوگی۔ اس منصوبہ کا مقصد سبھی مسافروں کو سہولت کے ساتھ کورونا وائرس کے انفیکشن سے بچانے کے لیے سماجی دوری بنائے رکھنے کو بڑھاوا دینا ہے۔

ڈی ایم آر سی کی ریلیز کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے قہر کو پھیلنے سے روکنے کے لیے جہاں شاپنگ مالز، ریسٹورینٹ اور بڑے بڑے بازار بند کردیئے گئے ہیں وہیں مسافروں کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ کورونا سے نمٹنے کے لیے میٹرو ریل کارپوریشن کو تعاون دیں۔

میٹرو میں یہ تبدیلی صرف پیر کے روز عمل میں رہے گی۔ اگر عوامی مفاد میں اسے جاری رکھنے کی ضرورت پیش آتی ہے تو اس بارے میں مطلع کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.