تاجر للت شرما نے کہا کہ 'لاک ڈاؤن کے دوران ضروری سامان کی سپلائی میں کمی نہ آئے اس لیے ہم، بیل گاڑی کا استعمال کر رہے ہیں۔'
دہلی کے چاندنی چوک میں واقع کھری باؤلی اور نیا بازار، بھارت کے معروف کرانہ بازار ہیں۔ یہ ایشیا کی سب سے بڑی ہول سیل مارکیٹ کے طور پر تسلیم کی جاتی ہے۔ یہاں مصالے، میوے، جڑی پوٹیاں، چائے پتی و دیگر سامان ملتے ہیں۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیل گاڑی کے ایک مالک نے کہا کہ 'پہلے ہمیں یہاں کام نہیں ملتا تھا۔ لیکن لاک ڈاؤن کے دوران ہمیں اچھا کام مل رہا ہے اور ہم اپنے کام کو پابندی سے کرتے ہیں' ہم کوشش کرتے ہیں طے وقت پر سامان اپنی جگہ پر پہنچا دیں۔'
قابل ذکر ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن ہے۔ ایسے میں تجارتی گاڑیوں پر پابندی ہے۔