نئی دہلی: مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے آئی ڈی بی آئی بینک کنسورٹیم کے ساتھ 424 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کے معاملےمیں دہلی اور بلند شہر کے کئی مقامات پر جمعرات کو چھاپے مارے۔
سی بی آئی ذرائع نے بتایا کہ تفیتیش ایجنسی نے آئی ڈی بی آئی کی شکایت پر اتر پردیش کی کمپنی میسرس سنتوش اوورسیز لمیٹیڈ، کے ڈائریکٹر سنتوش متل اور دیگر نامعلوم سرکاری ملازمین کے خلاف معاملہ درج کیا ہے۔
بینک کی شکایت ہے کہ ملزمین نے اس کے ساتھ 424 کروڑ سات لاکھ روپیے کی دھوکہ دہی کی ہے۔ آئی ڈی بی آئی کی قیادت والے اس کنسورٹیم میں سات بینک شامل ہیں۔
سی بی آئی نے ملزمین کے دہلی اور بلند شہر کے کئی ٹھکانوں پر چھاپے مارے ہیں۔ اس دوران کئی قابل اعتراض دستاویز بھی برآمد ہوئے ہیں۔ معاملے کی تفتیش جاری ہے۔