نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے منگل کے روز کہا کہ مودی حکومت قبائلیوں کے ساتھ انصاف نہیں کر رہی ہے اور انہیں ملک کے بجٹ میں صرف 10 پیسے کے فیصلے لینے کا حق دے رہی ہے، اس لیے ذات برادری کی مردم شماری ضروری ہے۔ راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ "ملک کے بجٹ میں قبائلی 100 روپے میں سے صرف 10 پیسے پر فیصلے کرتے ہیں - یہ بہت شرمناک بات ہے۔ ہم قبائلی، دلت اور او بی سی برادریوں کی توہین نہیں ہونے دیں گے- ہم ذات پر مبنی مردم شماری کرائیں گے اور انہیں ان کا جائز حصہ فراہم کریں گے۔
اس کے ساتھ ہی راہل گاندھی نے ایک ویڈیو بھی پوسٹ کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ "قبائلی طبقہ کی توہین کی جا رہی ہے۔ اس طبقے کو اپنا جائز حق ملنا چاہیے۔ ملک میں قبائلی سو روپے میں سے پانچ روپے کا فیصلہ بھی نہیں کرتے ہیں، ایک روپے کا بھی فیصلہ نہیں کرسکتے ہيں، 50 پیسے کا بھی فیصلہ نہیں کرتے ہیں، 25 پیسے کا بھی فیصلہ نہیں کرتے۔ بلکہ قبائلی باشندے صرف دس پیسے کا فیصلہ کرتے ہیں اور ملک میں قبائلی طبقے کی اس سے بڑی توہین کچھ بھی نہيں ہوسکتی"۔
-
आदिवासी देश के बजट के ₹100 में से मात्र 10 पैसे पर निर्णय लेते हैं - ये बहुत शर्मनाक है!
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) October 10, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
हम आदिवासी, दलित और OBC समुदाय का अपमान होने नहीं देंगे - जातीय जनगणना करवा कर रहेंगे, उन्हें सही हिस्सेदारी दिला कर रहेंगे। pic.twitter.com/knzT96Qk5F
">आदिवासी देश के बजट के ₹100 में से मात्र 10 पैसे पर निर्णय लेते हैं - ये बहुत शर्मनाक है!
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) October 10, 2023
हम आदिवासी, दलित और OBC समुदाय का अपमान होने नहीं देंगे - जातीय जनगणना करवा कर रहेंगे, उन्हें सही हिस्सेदारी दिला कर रहेंगे। pic.twitter.com/knzT96Qk5Fआदिवासी देश के बजट के ₹100 में से मात्र 10 पैसे पर निर्णय लेते हैं - ये बहुत शर्मनाक है!
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) October 10, 2023
हम आदिवासी, दलित और OBC समुदाय का अपमान होने नहीं देंगे - जातीय जनगणना करवा कर रहेंगे, उन्हें सही हिस्सेदारी दिला कर रहेंगे। pic.twitter.com/knzT96Qk5F
مزید پڑھیں: بی جے پی کی تجربہ گاہ میں ہر طبقے پر تشدد کیا جاتا ہے، راہل
واضح رہے کہ ملک بھر میں ان دنوں ذات پر مبنی مردم شماری پر سیاست جاری ہے۔ بہار حکومت کی جانب سے ذات پر مبنی مردم شماری کرانے کے بعد دیگر ریاستوں میں بھی اس کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ کانگریس نے اپنے زیر اقتدار ریاستوں میں ذات پر مبنی مردم شماری کروانے کا اعلان کیا ہے۔ راجستھان کی اشوک گہلوت حکومت نے ذات پر مبنی مردم شماری کروانے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
یو این آئی مشمولات