ETV Bharat / state

برندا کرات کا سالیسیٹر جنرل کی عدم موجودگی پر اظہار تشویش - Brinda Karat writes to Javadekar

سی پی آئی (ایم) کی سینیئر رہنما برندا کرات نے مرکزی وزیر ماحولیات پرکاش جاوڈیکر کو ایک خط لکھ کر جنگلاتی حقوق ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے والی عرضی کی سماعت کے دوران سالیسیٹر جنرل کی عدم موجودگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کے پس پشت ساز باز کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔

برندا کرات کا سالیسیٹر جنرل کی عدم موجودگی پر اظہار تشویش
author img

By

Published : Sep 13, 2019, 11:31 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 12:53 PM IST

پولٹ بیورو کی ممبر کرات نے جاوڈیکر کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ عدالت میں اہم سماعت کے دوران حکومت کا کوئی قانونی نمائندہ موجود نہیں تھا، کل سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ کیا سالیسیٹر جنرل موجود ہیں، لیکن وہ موجود نہیں تھے۔ ان کی عدم موجودگی سے شکوک و شبہات پیدا ہو رہے ہیں، کیونکہ کوئی بھی قبائلیوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے عدالت میں دلیل پیش کرنے کو تیار نہیں ہے۔

انہوں نے خط میں کہا ہے کہ فروری میں فاریسٹ رائٹس ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد، قبائلیوں کو ان کے حقوق نہیں مل رہے ہیں اور انہیں جنگل سے بے دخل کرنے پر ابھی ایک عبوری روک لگی ہے۔ اس کے ذہن میں عدم تحفظ اور پریشانی کا احساس جاگزیں ہے، لیکن سالیسیٹر جنرل اور دیگر وکلا کل سماعت سے غیر حاضر تھے۔

سی پی آئی (ایم) کے سابق رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ جب قبائلی امور کی وزارت نے حکومت کو لکھا تھا کہ سالیسیٹر جنرل کو اس سماعت میں موجود ہونا چاہئے۔

سپریم کورٹ میں کل تین درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔ اب معاملے کی سماعت 26 نومبر کو طے کی گئی ہے، لہذا آپ سے گزارش ہے کہ اس معاملے میں دلچسپی لیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی اس معاملے کو دیکھے اور غریب قبائلیوں کے مفادات کا تحفظ کرے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 30, 2019, 12:53 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.