قومی دارالحکومت دہلی سے متصل نوئیڈا میں اتوار کی صبح تھانہ فیز-2 علاقے کے سیکٹر 81 میٹرو اسٹیشن کے قریب ایک شخص کی لاش ملی ہے۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔
پولیس اس کی معلومات کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ اس شخص کا قتل کر نالے میں پھینکا گیا ہے یا نشہ کی حالت میں نالے میں گرنے سے اس کی موت ہو گئی ہے۔
وہیں ہلاک شدہ شخص کے بھائی کا الزام ہے کہ واقعہ کے دن یعنی 4 نومبر سے ہی وہ اپنے بھائی کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرانے کے لیے تھانہ سیکٹر 39 کے چکر لگاتا رہا، لیکن پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔
ہلاک شدہ شخص کے بھائی نے قتل کا شبہ ظاہر کیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ دیوالی کے دن سے ہی ان کا بھائی سورج غائب تھا۔ اہلہ خانہ پولیس تھانہ اور پولیس چوکی کا لگاتار چکر لگا رہے تھے لیکن کہیں بھی سنوائی نہیں ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: Tripura Violence: تریپورہ پولیس کی ٹویٹر کو 68 اکاؤنٹس بند کرنے کی ہدایت
واضح رہے کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی معلوم ہو سکے گی۔
تفتیش میں معلوم ہوا کہ مرنے والا شخص نوئیڈا کے سالار پور کالونی میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ رہتا تھا۔