ذرائع کے مطابق مودی کی سالگرہ کے لیے ملک بھر میں پروگراموں کا سلسلہ 14 ستمبر سے شروع ہوں گا ان پروگراموں میں کپڑوں سے بنے تھیلوں کی تقسیم، خون کا عطیہ کے کیمپ، مفت آنکھوں کے چیک اپ کیمپ لگانا، چشموں کی تقسیم، پلازمہ کا عطیہ کرنے سمیت دیگر فلاحی پروگرام شامل ہیں۔
ہریانہ بی جے پی کے سربراہ اوم پرکاش دھنکھڑ کے مطابق ’’پروگراموں کے دوران پارٹی کی ترجیح عوامی فلاح و بہبود ہوگی‘‘۔ دھنکھڑ نے کہا ’’کورونا وائرس کے انفیکشن سے صحت یاب ہوئے لوگوں سے پروگرام کے دواران پلازمہ کا عطیہ کرنے کی درخواست کی جائے گی اور ہم ماحولیاتی تحفظ پر بہت زیادہ زور دے رہے ہیں‘‘۔
انہوں نے کہا ’’ہم لوگ سے پلاسٹک کے تھیلے کا استعمال نہیں کرنے اور اس جگہ پر کپڑوں کے تھیلے استعمال کرنے کی اپیل کریں گے ۔ آنکھوں کی جانچ اور خون عطیہ کے کیمپ بھی لگائے جائیں گے۔