دوسری طرف ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد عام آدمی پارٹی اب بی جے پی پر حملہ آور ہیں۔ ان سب کے درمیان بی جے پی کے ترجمان پروین شنکر کپور نے وزیر اعلی کیجریوال کو خط لکھ کر تنازع ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔
پروین شنکر کپور نے کہا کہ جو تنازع ٹالا جا سکتا ہے، وہ تین ہفتوں سے میڈیا میں چل رہا ہے۔ انہوں نے اپنے خط میں کورونا کی موت کے اعدادوشمار میں فرق کی کچھ وجوہات بھی بتائی ہیں۔ انہوں نے خط میں یہ بھی لکھا ہے کہ کووڈ۔19 سے ہلاکتوں کی تعداد کے تنازع کو ختم کرنا ضروری ہے تاکہ دہلی کے عوام میں خوف کا خاتمہ ہوسکے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں دہلی حکومت سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ کورونا اموات کے اعدادوشمار جاری کریں جس میں اس شخص کو ایک سے زیادہ ڈس آرڈر تھے۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے خط میں کہا ہے کہ یہ تنازعہ اس لئے بھی ہوا ہے کہ حکومت کی جانب سے کورونا اموات کے بارے میں دیئے گئے اعداد و شمار میں وہ افراد شامل نہیں تھے جنھیں ذیابیطس اور بلڈ پریشر تھا۔
حالانکہ ایسے لوگوں کی آخری رسومات کورونا موت کے لئے جاری کردہ رہنما خطوط کے تحت انجام دی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تنازعہ ٹالا جا سکتا تھا۔