دہلی:دہلی بی جے پی اقلیتی مورچہ کے ذمہ داران نے آج قومی دارالحکومت دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی رہائش گاہ کے قریب دہلی حج کمیٹی کو کرایہ ادا نہ کرنے پر جاری کئے گئے مبینہ تعطیل نوٹس کے خلاف احتجاج کیا۔بی جے پی رہنما اور دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے گذشتہ دنوں پریس کانفرنس کے دوران یہ دعویٰ کیا تھا کہ ادارہ کو دہلی اربن شیلٹر امپروومنٹ بورڈ سے کرایہ پر لی گئی جگہ خالی کرنے کا نوٹس موصول ہوا ہے۔
دہلی اربن شیلٹر امپروومنٹ بورڈ نے کمیٹی کو ایک نوٹس بھیجا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ وہ ترکمان گیٹ پر واقع حج منزل میں لائسنس فیس اور سود سمیت 1 کروڑ 31 لاکھ 52 ہزار روپے سے زیادہ کے واجبات جمع کروائے اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو انہیں یہ دفتر خالی کرنا پڑے گا۔
مظاہرین میں دہلی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر رامویر سنگھ بیدھوری، اقلیتی مورچہ کے انچارج عاطف رشید، شریک انچارج امپریت سنگھ بخشی اور دہلی اقلیتی مورچہ کے صدر قاری محمد ہارون شامل تھے۔
مزید پڑھیں:Eviction Notice to Delhi Haj Committee حج کمیٹی کے دفتر کو خالی کرنے کا نوٹس واپس لیا جائے ورنہ احتجاج کیا جائے گا: بی جے پی اقلیتی مورچہ
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اتنے کمزور نہیں ہے کہ دہلی حج ہاوس پر تالا لگنے دیں گے، جو بھی تالا لگانے آئے گا اس کا استقبال ہم اپنے جوتے سے کریں گے. انہوں نے کہا 28 سال کا کرایا ہے اور اب آپ حج ہاوس پر تالا لگانے کی بات کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے تالا لگانے کی کوشش بھی کی تو ان کا اسی طرح سے علاج کیا جائے گا جس طرح سے رام ویر سنگھ بدھوڑی نے سنہ 1991 میں ایچ کے ایل بھگت کا کیا تھا ور نئی شراب پالیسی لانے پر منیش سیسودیا کا کیا ہے۔
BJP protests over Kejriwal's residence حج کمیٹی کے دفتر کو خالی کرانے کے خلاف کیجریوال کی رہائش گاہ پر احتجاج - دہلی خبر
دہلی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر رامویر سنگھ بیدھوری نے الزام لگایا کہ رمضان کے مہینے میں حج کمیٹی کو اپنا دفتر خالی کرنے کے لیے نوٹس جاری کیا گیا۔ نوٹس عام آدمی پارٹی کی حکومت کا ایک نامناسب قدم تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کیجریوال سرکار میں اتنی ہمت ہے تو وہ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر پر تالا ڈال کر دکھائیں۔