ETV Bharat / state

بی جے پی کارکن کا سرعام گولی مار کر قتل - قتل کے سنسنی خیز واقعہ نے علاقے میں خوف و ہراس کی فضا پیدا کردی ہے

شمال مشرقی دہلی کے نندنگری پولیس اسٹیشن علاقہ کے او بلاک سندر نگری میں ایک بی جے پی کارکن ذوالفقار قریشی اور اس کے بیٹے کی سرعام گولی مار کر قتل کردیا گیا۔ جس سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔

bjp leader zulfiqar qureshi shot dead in public in delhi
بی جے پی کارکن کا سرعام گولی مار کر قتل
author img

By

Published : Nov 23, 2020, 7:49 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں ایک بی جے پی کارکن اور اس کے بیٹے کی سرعام گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ اہل خانہ کا رو رو کر برا حال ہے۔ رشتہ داروں کا خیال ہے کہ جس طرح سے یہ واردات انجام دیا گیا ہے، اس میں علاقے کے کچھ لوگ ملوث ہوسکتے ہیں۔ کنبہ اس پورے معاملے میں انصاف کی التجا کر رہا ہے۔

bjp leader zulfiqar qureshi shot dead in public in delhi
بی جے پی کارکن کا سرعام گولی مار کر قتل

اطلاعات کے مطابق، نند نگری تھانہ علاقہ کے سندر نگری آج گولیوں کی آواز سے گونج اٹھا۔ در حقیقت، آج کی صبح نامعلوم شرپسندوں نے بی جے پی کارکن ذوالفقار قریشی کو گولی مار کر قتل کردیا۔ فائرنگ کے دوران اس کا بیٹا جانباز قریشی بھی بری طرح زخمی ہوگیا تھا اور اسے فوری طور پر صفدرجنگ اسپتال پہنچایا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ سرعام باپ اور بیٹے کے قتل کے سنسنی خیز واقعہ نے علاقے میں خوف و ہراس کی فضا پیدا کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راجدھانی میں خراب فضائی آلودگی کی صورتحال برقرار

جانکاری کے مطابق، ذوالفقار اپنے گھر سے نکل کر مدینہ مسجد میں نماز پڑھنے جارہا تھا، وہ مسجد جا ہی رہا تھا کہ حملہ آوروں نے مسجد کے دروازے پر ہی فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے دوران باپ کو بچاتے ہوئے اس کا بیٹا بھی بری طرح زخمی ہوگیا۔ زخمی بیٹے کو فوری طور پر قریبی اسپتال لایا گیا جہاں سے اس کی حالت خراب ہونے کے بعد اسے صفدرجنگ اسپتال ریفر کردیا گیا جہاں وہ علاج کے دوران دم توڑ گیا۔

اس معاملے میں پولیس کی تفتیش جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.