ETV Bharat / state

Congress Leader Anurudh Singh: 'بی جے پی اقتدار میں رہنے کے لیے نفرت پھیلا رہی ہے'

ملک کی موجود صورتحال پر بدرپور اسمبلی حلقہ سے کانگریس پارٹی کے جنرل سکریٹری انوردھ سنگھ نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اقتدار میں بنے رہنے کے لئے نفرت پھیلا رہی ہے The BJP is spreading hatred in the country for power۔

author img

By

Published : May 10, 2022, 8:43 PM IST

Congress Leader Anurudh Singh
Congress Leader Anurudh Singh

نئی دہلی: بی جے پی اور آر ایس ایس مسلمانوں کو ہراساں کرکے اقتدار پر بنے رہنا چاہتی ہے جس کی وجہ سے ملک میں فرقہ وارانہ ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی جاتی ہے، اس کا حالیہ مثال جہانگیر پوری ہے جہاں پرامن فضا کو مکدر کرنے کی کوشش کی گئی۔ ان خیالات کا اظہار بدرپور اسمبلی حلقہ سے کانگریس پارٹی کے جنرل سکریٹری انوردھ سنگھ Anurudh Singh Congress leader نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کے دوران کیا BJP is spreading hatred to stay in power, Anurudh Singh۔

ویڈیو دیکھیے۔

انورودھ سنگھ نے کہا کہ ہندوستان کی آزادی میں مسلمانوں نے اہم رول ادا کیا ہے لیکن آج انہیں نشانہ بنایا جارہا ہے، جو سراسر غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی آزادی کے لیے اشفاق اللہ خاں نے شہادت دی، عبدالحمید نے پاکستان کے17 ٹینک تباہ کیے اور آخری مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر Mughal King Bahadur Shah Zafar نے ملک کی آزادی کے لیے انگریزوں کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے اور جان نچھاور کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کے پاس ستر بیٹے بھی ہوتے تو وہ سب کو ملک کی آزادی کے لیے قربان کردیتے۔

انورودھ سنگھ نے کہا کہ افسوس ہے کہ جس قوم نے ملک کی آزادی کے لیے اپنا سب کچھ قربان کردیا آج اسے نفرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور انہیں بنگلہ دیشی اور روہنگیا کے نام پر بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہیں یہ سب صرف اقتدار حاصل کرنے کے لیے ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کے پاس بنگلہ دیشی اور روہنگیا ہونے کا ثبوت ہے تو وہ اسے باہر کرے ان کے پاس اقتدار ہے لیکن ان کے نام لے کر مسلمانوں کو نشانہ بنانا مناسب نہیں ہے۔ بی جے پی کے جتنے بڑے لیڈر ہیں ان کے زیادہ تر داماد مسلمان ہیں انہوں نے اپنی بیٹیوں نے سے نہیں پوچھا کہ مسلمان کے یہاں شادی نہیں کرنی چاہیے جب اس بارے میں بات کی جاتی ہے تو تمام پارٹیوں کے لیڈران خاموش رہتے ہیں،یہ سب اقتدار حاصل کرنےکے لیے ہورہا ہے۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس اور بی جے پی ملک میں مذہبی منافرت پھیلاکر گنگا جمنی تہذیب کو بربادکرنے کی کوشش کررہی ہے جو اس ملک کے لیے ٹھیک نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.