اوم برلا نے اپنے پیغام میں آج کہا کہ 'میں عید الفطر کے موقع پر اپنے سبھی بھائیوں اور بہنوں کو دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ رمضان کے مقدس مہینے کے آخر میں آنے والا عید الفطر کا مبارک تہوار، دعا، عطیہ اور رحم کے جذبے کی علامت ہے۔
یہ ایسی علامات ہیں جو کووڈ۔ 19 کے اس مشکل وقت میں بہت اہم ہیں۔ آئیے اس دن ہم سب خوشحالی اور امن کی کوشش کریں اور سماج میں بھائی چارے اور ہم آہنگی کو فروغ دیں'۔