ETV Bharat / state

مودی زرعی قوانین ختم کرنے کا آج رات اعلان کریں: کانگریس - کسان تینوں مخالف قوانین کو ختم کرنے کی مانگ

بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت اپنے چنندہ دوستوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے کسانوں کے ساتھ ظلم کررہی ہے۔

مودی زرعی قوانین ختم کرنے کا آج رات اعلان کریں: کانگریس

author img

By

Published : Sep 7, 2021, 10:38 PM IST

کانگریس نے ہریانہ کے کرنال میں کسان مہاپنچایت کے دوران حکومت پر کسانوں کو دبانے کا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ ریاست کے وزیراعلی منوہر لال کھٹر کو کسانوں سے بات کرنی چاہئے اور اگر وہ بات چیت نہیں کرتے ہیں تو انہیں فوری طورپر عہدہ سے استعفی دے دینا چاہئے۔

کانگریس مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے منگل کو یہاں صحافیوں سے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت اپنے چنندہ دوستوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے کسانوں کے ساتھ ظلم کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرنال میں پولیس فورس کے جوانوں نے کسانوں کو مارا پیٹا ہے۔ پولیس فورس کے جوانوں نے ان کے ساتھ ناانصافی کی ہے جس کی کانگریس سخت مذمت کرتی ہے۔

مزید پڑھیں:کسان کی آواز کے سامنے اقتدار کا تکبر نہیں چلتا: پرینکا

انہوں نے کہا کہ کسان تینوں مخالف قوانین کو ختم کرنے کی مانگ کررہے ہیں اور حکومت اپنی انا توڑنے کو تیار نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بات چیت کے ذریعہ مسئلہ کا حل نکالا جانا چاہئے اور حکومت کو ان تینوں قوانین کو ختم کرنے کا اعلان کرنا چاہئے۔

ترجمان نے کہا کہ معاملہ مظفر نگر سے کرنال تک سنگین ہوتا جارہا ہے اس لئے وزیراعظم نریندر مودی کو خود پہل کرتے ہوئے آج رات ہی زرعی مخالف تینوں قوانین کو ختم کرنے کا اعلان کرنا چاہئے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

congress
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.