ETV Bharat / state

بھانو پرتاپ کا چلّہ سرحد سے خیمہ ہٹانے کا اعلان - بھارتیہ کسان یونین

مرکز کی جانب سے بنائے گئے تین زرعی قوانین کے خلاف بھارتیہ کسان یونین نے خیمہ ہٹانے کے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کسان قوانین کے خلاف احتجاج جاری رہے گا۔

بھانو پرتاپ کا چلّہ سرحد سے خیمہ ہٹانے کا اعلان

author img

By

Published : Jan 28, 2021, 7:37 AM IST

قومی دارالحکومت دہلی کو ملانے والی چلہ سرحد پر تقریباً 58 دنوں سے بیٹھے بھارتیہ کسان یونین( بھانو) کے صدر بھانو پرتاپ سنگھ نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

بھانو پرتاپ کا چلّہ سرحد سے خیمہ ہٹانے کا اعلان

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کا کالے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج جاری رہے گا اس کا کور کمیٹی اجلاس میں فیصلہ لیا گیا ہے۔

بھانو پرتاپ سنگھ نے اعلان کرتے ہوئے لال قلعہ میں 26 جنوری کو ہونے والے واقعے کی بھی مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم ایک ایماندار کارکنان پر مشتمل ٹیم ہے اور ہم کسی بھی ایسے واقعہ کی مذمت کرتے ہیں۔

بھارتیہ کسان یونین نے خیمہ ہٹانے کے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئےکہا کہ کسان قوانین کے خلاف احتجاج جاری رہے گا

لوگوں کا ایسا خیال ہے کہ لال قلعے پر پرچم لگانے کے بعد سے کچھ گروپ کو یہ موقع مل گیا کہ وہ ایسے لوگوں کو اس تحریک سے الگ کریں، جن کا تعلق پنجاب سے نہیں ہے۔

اسی طرح غازی پور سرحد پر کسانوں کی تحریک میں شامل وی این سنگھ نے بھی خود کو الگ کرلیا۔

انہوں نے کسان رہنما راکیش ٹکیٹ پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے تحریک سے علیٰحدگی کا اعلان کیا وہ راشٹریہ کسان تحریک کی نمائندگی کررہے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.