بی سی سی آئی کے ذرائع کے مطابق ادارہ کے عہدیدار دہلی میں اپنا دفتر کھولنے پر غور و خوض کر رہےہیں ۔اور اس کے لئے ڈی ڈی سی اے کی جانب سے بی سی سی آئی کو یہ تجویز بھیجی گئی ہے کہ وہ ارون جیٹلی اسٹیڈیم کا میں اپنا دفتر کھولیں ۔اور ڈی ڈی سی بی سی سی آئی کے تمام ضروری اور بنیادی سہولیات مہیا کرائے گی۔
واضح رہے کہ بی سی سی آئی کاصدر دفتر ممبئی کے وانکھڑے اسٹیڈیم میں ہے ۔جب انوراگ ٹھاکر بی سی سی آئی کے صدر تھے تو دہلی میں مذکورہ ادارہ کا دفتر ہوتا تھا ۔
اس کے بعد بی سی سی آئی کا دفتر جنوبی دہلی منتقل کیاگیاتھا ۔اس کے بعد سے دہلی میں بی سی سی آئی کا کوئی دفتر نہیں ہے ۔۔اور اب بی سی سی آئی دہلی میں اپنا دفتر کھولنے پر غور و خوض کرہا ہے