ETV Bharat / state

Owaisi over Jahangirpuri Demolition: اسد الدین اویسی جہانگیر پوری پہنچے

author img

By

Published : Apr 20, 2022, 8:51 PM IST

Updated : Apr 20, 2022, 8:59 PM IST

دہلی میں جہانگیرپوری تشدد کے بعد علاقے میں ایم سی ڈی کی جانب سے بلڈوزر کے ذریعے مکانات منہدم کر دیے گئے جس کے بعد ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی جہانگیرپوری پہنچے۔ لیکن پولیس نے ان کو علاقے میں لگائے گئے ناکے سے آگے جانے نہیں دیا۔ Asaduddin Owaisi reaches Jahangirpuri

اسد الدین اویسی جہانگیر پوری پہنچے
اسد الدین اویسی جہانگیر پوری پہنچے

دہلی: جہانگیر پوری میں شمالی ایم سی ڈی کے ذریعے تجاوزات Encroachment کے نام پر مکانات توڑے جانے کے بعد اویسی جہانگیرپوری پہنچے۔ اس دوران پولیس نے انہیں آگے جانے سے روک دیا ہے۔ اس موقع پر ایم آئی ایم صدر نے انہدامی کارروائی پر سوالات اٹھائے۔ موقع پر لوگوں کی بڑی بھیڑ جمع ہوگئی، تو وہیں اسد الدین اویسی کو میڈیا سے دور رکھنے کی کوشش کی گئی۔Asaduddin Owaisi reaches Jahangirpuri

اس سے پہلے اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے رات دیر گئے ٹویٹ کیا تھا کہ بی جے پی نے غریبوں کے خلاف جنگ چھیڑ دی ہے۔ تجاوزات کے نام پر یوپی اور ایم پی کی طرح دہلی میں بھی مکانات توڑنے جارہے ہیں۔ نہ تو کوئی نوٹس جاری کیا جا رہا ہے، نہ ہی عدالت جانے کا کوئی موقع دیا جا رہا ہے۔ غریب مسلمانوں کو صرف زندہ رہنے کی ہمت کی سزا دی جا رہی ہے۔ اروند کیجریوال کو اپنا مشکوک کردار صاف کرنا چاہیے۔ ایک اور ٹویٹ میں اویسی نے پوچھا، کیا ان کی (کیجریوال) حکومت کی پی ڈبلیو ڈی اس انہدامی مہم کا حصہ ہے؟ کیا جہانگیرپوری کے لوگوں نے انہیں اس طرح کی غداری اور بزدلی کے لیے ووٹ دیا تھا؟ اکثر 'پولیس پر ہمارا کوئی کنٹرول نہیں' کہنے کی ان کی دلیل یہاں نہیں چلے گی۔ Owaisi over Jahangirpuri Demolition

واضح رہے کہ جہانگیر پوری علاقے میں ہنومان جینتی کے موقع دو طبقوں میں تشدد بھڑک اٹھا۔ تو وہیں آج صبح پولیس نے علاقے سے تجاوزات ہٹانے کے لیے بلڈوزر کا استعمال کیا۔ تاہم سپریم کورٹ کی مداخلت کے بعد تجاوزات ہٹانے کی کارروائی ملتوی کردی گئی۔ عدالت اس معاملے کی سماعت جمعرات کو کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

Amanatullah Khan On BJP: 'بی جے پی اور وزیر داخلہ امت شاہ دہلی کا ماحول خراب کرنا چاہتے ہیں'

جہانگیر پوری انہدامی کارروائی پر ایم سی ڈی میئر کا بیان

جہانگیر پوری میں انتظامیہ کی انہدامی کارروائی، تصاویر کے آئینے میں

Rahul Gandhi Slams BJP: 'بلڈوزر کے ذریعے بھارت کے آئینی اقدار کا انہدام کیا جا رہا ہے'

Jahangirpuri Violence: جہانگیرپوری میں تجاوزات کے نام پر بلڈوزر چلانے پر اویسی اور امانت اللہ خان کا ردعمل

Last Updated : Apr 20, 2022, 8:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.