ETV Bharat / state

Railway Board Chairman انیل کمار لاہوٹی نے ریلوے بورڈ کے چیئرمین اور سی ای او کا عہدہ سنبھالا

author img

By

Published : Jan 1, 2023, 2:28 PM IST

انیل کمار لاہوٹی نے ریلوے بورڈ کے نئے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ اس سے پہلے وہ ریلوے بورڈ میں ممبر (انفراسٹرکچر) کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ New CEO and Chairman of Railway Board

انیل کمار لاہوٹی نے ریلوے بورڈ کے چیئرمین اور سی ای او کا عہدہ سنبھالا

نئی دہلی: ریلوے بورڈ کے ممبر (انفراسٹرکچر) انل کمار لاہوٹی نے آج ریلوے بورڈ کے نئے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کا عہدہ سنبھال لیا۔ کابینہ کی تقرری کمیٹی نے یکم جنوری 2023 سے لاہوٹی کی ریلوے بورڈ کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کے طور پر تقرری کو منظوری دی ہے۔ انہوں نے 17 دسمبر 2022 کو ہی ممبر، انفراسٹرکچر، ریلوے بورڈ کا عہدہ سنبھالا تھا۔ اس سے پہلے وہ سنٹرل ریلوے ممبئی کے جنرل منیجر تھے۔ لاہوٹی انڈین ریلوے سروس آف انجینئرنگ کے 1984 بیچ کے افسر ہیں۔ انہیں حال ہی میں حکومت کی طرف سے منظور شدہ انڈین ریلوے مینجمنٹ سروس کے لیول-17 کے پہلے پینل میں شامل کیا گیا۔ انہوں نے مادھو انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ سائنس، گوالیار سے سول انجینئرنگ میں گولڈ میڈل کے ساتھ گریجویٹ کیا ہے اور روڑکی یونیورسٹی (آئی آئی ٹی، روڑکی) سے ماسٹر آف انجینئرنگ (اسٹرکچر) کیا ہے۔ ریلوے میں اپنے 36 سال سے زیادہ کے کیرئیر کے دوران، وہ سنٹرل، ناردرن، نارتھ سینٹرل، ویسٹ اور ویسٹ سنٹرل ریلوے اور ریلوے بورڈ میں مختلف عہدوں پر فائز رہے ہیں۔ Anil Kumar Lahoti takes charge as Chairman Railway Board

اس سے قبل وہ سینٹرل ریلوے کے جنرل منیجر کے طور پر کام کر رہے تھے اور کئی ماہ تک ویسٹرن ریلوے کے جنرل منیجر کا اضافی چارج بھی سنبھالا تھا۔ جنرل منیجر کے طور پر ان کی مدت کار میں سب سے زیادہ کسان ریل چلانے اور ریونیو کے لحاظ سے سب سے زیادہ فریٹ اور پارسل ٹریفک (ٹن میں) حاصل کرنے کا کریڈٹ حاصل ہے۔ انہوں نے نان کرایہ، اسکریپ کی فروخت اور ٹکٹوں کی بڑے پیمانے پر چیکنگ مہم کے ذریعے آمدنی میں ریکارڈ بہتری بھی کی ہے۔ انہوں نے ممبئی میں ایئر کنڈیشنڈ مضافاتی خدمات کی توسیع کے پیچیدہ مدے کا کامیاب آپریشن اور حل کیا ہے۔ ان کے دور میں، سنٹرل ریلوے نے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی تکمیل اورکمیشننگ میں بڑے پیمانے پر بہتری لائی اور ممبئی میں دیوا اور تھانے کے درمیان طویل انتظار کی 5ویں اور 6ویں لائنوں کو شروع کیا۔

لاہوٹی نے لکھنؤ میں شمالی ریلوے میں ڈویژنل ریلوے مینیجر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں جہاں انہوں نے بھیڑ بھاڑ والے غازی آباد-پریاگ راج-ڈی ڈی یو روٹ کے متبادل کے طور پر لکھنؤ-وارانسی-ڈی ڈی یو روٹ پر مال برداری کو بہتر بنانے کے لئے کئی اقدامات کئے۔ انہوں نے لکھنؤ ڈویژن کے اسٹیشنوں پر مسافروں کی سہولیات اور صفائی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے خصوصی کام کیا۔ انہوں نے انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنے کے لیے کئی اقدامات کیے جن میں دیرینہ رکاوٹوں کو دور کرنا بھی شامل ہے اور ٹریفک میں مستقبل میں اضافے کے لیے نیٹ ورک کی صلاحیت کو بڑھانے کے اہم کاموں کی منظوری کے لیے ایک جامع منصوبہ بنایا۔ شمالی ریلوے میں چیف ایڈمنسٹریٹو آفیسر (تعمیراتی) اور چیف انجینئر (تعمیرات) کے طور پرمسٹر لاہوٹی نے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے نئی لائنیںِ، ٹریک کو دوگنا کرنا، ملٹی ٹریکنگ، یارڈ ریماڈیلنگ، اہم پلوں، اسٹیشن کی تعمیر وغیرہ کے کئی کاموں کو حل کیا۔ دہلی میں 'آنند وہار ٹرمینل' اور نئی دہلی اسٹیشن کے مشہور 'اجمیری گیٹ' سائیڈ اسٹیشن کی عمارت کی منصوبہ بندی اور تعمیر انہیں کے ذریعہ کی گئی ہے۔ وہ ایک عالمی معیار کے اسٹیشن کے طور پر نئی دہلی اسٹیشن کی تعمیر نو اور تجارتی ترقی کی منصوبہ بندی سے بھی وابستہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Indian Railways Data Hacked: بھارتی ریلوے کا ڈیٹا ہیک، ڈارک ویب پر فروخت کیلئے دستیاب

ریلوے بورڈ میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے طور پر اپنی مدت کار کے دوران مسٹر لاہوٹی نے خاص طورپر آپریشن کی رفتار میں اضافہ کرنے اور ہائی ایکسل لیڈ کی ڈھلائی کے لئے حفاظت، بنیادی ڈھانچے کی دیکھ بھال، بحالی اور مستقل روٹ کی اپ گریڈیشن سے متعلق کئی پالیسیاں اور اسکیموں کی پہل کی۔ انہوں نے ٹریک کی دیکھ بھال کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے جدید ترین مشینوں کے ساتھ ٹریک کی دیکھ بھال کی مکمل میکانائزیشن کے لیے ایک جامع ماسٹر پلان تیار کیا اور اس پر عمل درآمد بھی کیا۔ مناسب تحقیق کے بعد انہوں نے معروضی بنیاد پر دیکھ بھال کا معیار وضع کیا اور ٹریک مینٹیننس آرگنائزیشن کے لیے کم لاگت مینٹیننس ماڈل تیار کرنے کی پہل کی ہے۔ انہیں انڈین ریلویز پر ریل گرائنڈنگ مینٹیننس کی تفصیلی منصوبہ بندی اور کامیاب نفاذ کاکریڈٹ بھی جاتا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.