اس رکنیت کے ساتھ اے ایم یو اپنے انٹر ڈسپلنری شعبہ برائے ریموٹ سینسنگ وجی آئی ایس ایپلی کیشنز کے ذریعہ عالمی سطح پر مخصوص جغرافیائی اطلاعات منیجمنٹ کے شعبہ میں بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے میں خاص کردار ادا کرے گا۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی دنیا کے ان 49 تعلیمی اداروں میں سے ایک ہے جسے یو این - جی جی آئی ایم کی رکنیت حاصل ہوئی ہے۔ اس میں ہارورڈ یونیورسٹی، یونیورسٹی آف کیلیفورنیا اور یونیورسٹی آف میلبورن جیسے ادارے شامل ہیں۔
وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے اے ایم یو کے اساتذہ کو حصولیابی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اعلی معیاری تحقیق کے بدولت ہی اے ایم یو کو صدی سال میں ممتاز بین الاقوامی ادارے کی رکنیت حاصل ہوئی ہے۔
انٹر ڈسپلنری شعبہ برائے ریموٹ سینسنگ و جی آئی ایس ایپلی کیشنز کے چیئرمین پروفیسر قاضی مظہر علی نے کہا کہ یو این - جی جی آئی ایم کے ممبر کے طور پر اے ایم یو مخصوص جغرافیائی انفارمیشن مینجمنٹ و ڈویلپمنٹ کے میدان میں تعاون کرے گا اور عالمی مسائل کے حل میں اس کے استعمال کو فروغ دے گا۔
اے ایم یو کو یواین۔ جی جی آئی کی رکنیت - اے ایم یو کو صدی سال
عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) ہندوستان کی اولین یونیورسٹی بن گئی ہے جسے 'اقوام متحدہ عالمی مخصوص جغرافیائی اطلاعات مینجمنٹ' (یو این- جی جی آئی ایم) کی رکنیت عطا کی گئی ہے۔
![اے ایم یو کو یواین۔ جی جی آئی کی رکنیت اے ایم یو بھارت کی اولین یونیورسٹی بنی](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-8156585-833-8156585-1595591175769.jpg?imwidth=3840)