ETV Bharat / state

Hijab Row: 'حجاب اتروانے والے ٹیچر اور پرنسپل کو معطل کیا جائے' - دہلی میں اسکول ٹیچر نے طالبات سے حجاب اتارنے کو کہا

ایم آئی ایم دہلی صدر کلیم الحفیظ نے کہا کہ 'جس پرنسپل اور ٹیچر نے طالبہ سے حجاب اتروانے کی کوشش کی ہے انہیں برخاست کیا جائے۔' Kaleem Hafeez on Hijab Row

حجاب اتروانے والے ٹیچر اور پرنسپل کو معطل کیا جائے

author img

By

Published : Feb 27, 2022, 8:29 AM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں چند روز قبل ایک طالبہ سے کلاس میں حجاب نہیں پہن کر آنے کے لیے کہا گیا تھا، اس معاملے میں کل ہند مجلس اتحاد المسلمین دہلی کے صدر کلیم الحفیظ نے پرنسپل اور ٹیچر کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ AIMIM demand suspension of school teacher on hijab controversy

ایم آئی ایم دہلی صدر کلیم الحفیظ نے کہا کہ 'مجلس کے دباؤ پر ہی وزیر تعلیم منیش سسودیا نے پریس کانفرنس کر کہا کہ دہلی کے اسکولز میں حجاب پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔' Hijab no Ban in Delhi Schools

حجاب اتروانے والے ٹیچر اور پرنسپل کو معطل کیا جائے

انہوں نے کہا کہ 'جس دن سے یہ واقعہ رونما ہوا ہے اسی دن سے متعلقہ اسکول کے ٹیچر اور پرنسپل طالبہ کے اہل خانہ سے ملاقات کرکے معافی مانگ رہے ہیں۔'

ایم آئی ایم دہلی صدر نے کہا کہ 'بی جے پی دہلی میں مذہب کے نام پر سیاست بند کرے، ایم سی ڈی کے حجاب مخالف فرمان کو واپس لے اور ایم سی ڈی میں گزشتہ 15 سالوں میں کی گئی بدعنوانی سے توجہ ہٹانے کی کوشش نہ کرے۔' AIMIM Delhi President on BJP

انہوں نے اس کی بھی مذمت کی ہے جس میں بی جے پی کے اقتدار جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن کے تعلیمی پینل کی چیئرپرسن نے اسکولز میں 'مذہبی لباس' کو روکنے کے لیے ہدایات جاری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'بی جے پی فرقہ وارانہ ماحول خراب کرنے کی کوشش کررہی ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: Teacher Asked Girl to Remove Hijab in Delhi: 'دہلی میں اسکول ٹیچر نے طالبات سے حجاب اتارنے کو کہا'

واضح رہے کہ چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا، جس میں ایک طالبہ کا کہنا تھا ہے کہ اس نے کلاس میں حجاب پہن رکھا تھا، جس پر ٹیچر نے کہا کہ کَل سے حجاب پہن کر کلاس میں مت آنا۔ اسکول میں مزید دو طالبات کے اسکارف اتار دیے گئے۔ Teachers Asked to Remove Hijab says Delhi govt school girl

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.