ETV Bharat / state

ایمس کے ڈاکٹرز کوویکسین کے فائنل اسٹیج ٹرائل کا حصہ بنے

ایمس میں کورونا سے تحفظ کے لیے کوویکسین کے ہیومن ٹرائل کے لیے یہاں کے ڈاکٹرز خود رضاکارانہ طور پر فائنل ٹرائل کا حصہ بن کر لوگوں کو بھی رضاکارانہ طور پر اس ٹرائل کا حصہ بنیں۔

image
image
author img

By

Published : Dec 30, 2020, 2:00 PM IST

ایمس میں جاری کوویکسین کے ہیومن ٹرائل کے لیے درکار 1500 رضاکار نہیں مل رہے ہیں ایسے میں یہاں کے ڈاکٹر خود ٹرائل لے کر عام لوگوں سے بھی کوویکسین کے ٹرائل کا حصہ بننے کی اپیل کررہے ہیں۔

اس ضمن میں منگل کے روز رجسٹرک ڈپارٹمینٹ میں اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر وجئے کمار نے ویکسین کا پہلا ڈوز لیا۔

کورونا وائرس کے نئے اسٹرین کے درمیان فائزر اور میڈونا ویکسین آنے کے بعد بھارت میں آئی سی ایم آر اور بھارت بایوٹیک کی کاشوں سے مشترکہ طور پر ملکی ویکسین کوویکسین کو بھی جلد ہی آنے کا امکان ہے۔

اس کو لے کر ملک کے سب سے اسپتال ایمس میں ویکسین کا فائنل اسٹیج ٹرائیل جاری ہے۔ حالانکہ چند دنوں قبل خبر آئی تھی کہ تیسرے مرحلے کے ٹرائل کے لیے ایم کو درکار 1500 رضاکار نہیں مل پارہے ہیں لیکن اب اچھی خبر سامنے آئی ہے کہ لوگوں کو راغب کرنے کے لیے ایمس کے ڈاکٹر خود سامنے آکر لوگوں کو ویکسین کا ٹرائل لینے کی اپیل کررہے ہیں۔

اس تعلق سے ڈاکٹر وجئے نے بتایا کہ انھوں نے کوویکسین کا پہلا ڈوز لیا ہے اور یہ ویکسین پوری طرح سے محفوظ ہے، اس کے علاوہ اس ویکسین کا کوئی بھی سائیڈ افیکٹ نہیں ہے لوگوں کو ضرور اس ٹرائل کا حصہ بننا چاہیے۔

واضح رہے کہ تیسرے مرحلے کے ٹرائل کے لیے 1500 رضاکار طئے کیے گئے تھے لیکن ابھی تک صرف 500 رضاکار ہی مل سکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.