ETV Bharat / state

دہلی میں نو سال کے بعد کم سے کم درجہ حرارت نے ریکارڈ توڑا - درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیئس

بھارتی محکمہ موسمیات نے دہلی شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیئس رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

temperature breaks record in delhi
temperature breaks record in delhi
author img

By

Published : Jul 1, 2021, 1:50 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں گرمی مسلسل ریکارڈ توڑ رہی ہے۔ گزشتہ روز دہلی میں زیادہ سے زیادہ 43.5 ڈگری سیلسیئس درجہ حرارت کے بعد آج یکم جولائی کو دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 31.7 ڈگری سینٹی گریڈ درج کیا گیا ہے۔ یہ کم سے کم درجہ حرارت پچھلے 9 سالوں میں جولائی کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔

بھارتی محکمہ موسمیات نے شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات سے موصولہ اطلاعات کے مطابق، کم سے کم درجہ حرارت کے معاملے میں سنہ 2012 میں 32 ڈگری سیلسیئس ریکارڈ کیا گیا۔ عام طور پر جولائی کے مہینے میں ہونے والی بارش کی وجہ سے کم سے کم درجہ حرارت اتنا زیادہ نہیں ہوتی تھی۔ لیکن اس مرتبہ بارش نہ ہونے کی وجہ سے کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دونوں ہی اپنے پرانے ریکارڈ توڑ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مانسون کے لئے کرنا پڑے گا انتظار خطے میں بارش کے سبب گرمی سے کچھ راحت

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو کم سے کم درجہ حرارت معمول سے چار ڈگری زیادہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی یہاں گرمی کی انتباہ دے دی ہے۔ دہلی میں 3 جولائی تک بارش کی کوئی امید نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.