بالی ووڈ اداکار پریش راول کو نیشنل اسکول آف ڈرامہ کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ یہ عہدہ 2017 سے خالی تھا۔ صدر رام ناتھ کووند نے بی جے پی کے سابق رکن پارلیمان پریش راول کو این ایس ڈی کا نیا صدر مقرر کیا ہے۔ ان کی تقرری 4 سال کے لئے ہوئی ہے۔
پریش راول کو این ایس ڈی کا نیا صدر بنانے پر این ایس ڈی کے ڈائریکٹر سریش شرما نے انھیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ”پوری این ایس ڈی فیملی کے لئے یہ بڑی خوشی کی بات ہے۔ اپنی نمایاں کارکردگی کے بل بوتے متعدد ایوارڈز جیتنے والے پریش راول کو نیشنل اسکول آف ڈرامہ کے سربراہ کے طور پر نامزد کیا جانا سب کے لیے خوش کن ہے”۔
یہ بھی پڑھیں: کنگنا رناوت نے ادھو ٹھاکرے کو نشانہ بنایا
ہم سب ان کا خیرمقدم کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ان کی رہنمائی میں ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا اور وہ اپنی رہنمائی سے این ایس ڈی کو نئی بلندیوں پر پہنچائیں گے۔'
خیال رہے کہ پریش راول این ایس ڈی سے ہی پاس آؤٹ ہیں۔ وہ اس ادارے کی سربراہی کریں گے جہاں سے انہوں نے تعلیم حاصل کی ہے اور یہ ان کے لیے بھی شاندار تجربہ ہوگا۔