نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (عآپ) نے مرکزی حکومت کو تمام محاذوں پر ناکام قرار دیتے ہوئے صدر جمہوریہ کے خطاب کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے ٹویٹ کیا، "صدر جمہوریہ کا خطاب مودی حکومت کے جھوٹے وعدوں اور جھوٹے دعوؤں کا مجموعہ ہے۔ اس خطاب میں صدر جمہوریہ کے اپنے کوئی لفظ نہیں ہوتے ہیں۔ مودی حکومت ہر محاذ پر ناکام ثابت ہوئی ہے، اس لیے عام آدمی پارٹی صدر جمہوریہ کے خطاب کا بائیکاٹ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ مودی جی جواب دیں۔ آپ کے دوست اڈانی نے ملک کے کروڑوں لوگوں کا ایل آئی سی، ایس بی آئی میں جمع لاکھوں کروڑوں روپیے کو لوٹا ہے۔ آپ کا ای ڈی، سی بی آئی، سیبی، آئی ٹی، ان تمام نے آپ کے دوست پر کیا کارروائی کی؟ جواب دیں۔ عام آدمی پارٹی صدر جمہوریہ کے خطاب کا بائیکاٹ کرے گی اور اڈانی کی لوٹ مار پر وزیر اعظم نریندر مودی سے جواب مانگے گی۔
-
मोदी जी जवाब दो।
— Sanjay Singh AAP (@SanjayAzadSln) January 31, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
आपके मित्र अडानी ने देश के करोड़ों लोगों का LIC SBI में जमा लाखों करोड़ लूट लिया है।
कहाँ है आपकी ED,CBI,SEBI,IT?
उसने आपके मित्र पर क्या कार्यवाही की? जवाब दो।@AamAadmiParty राष्ट्रपति अभिभाषण का बहिष्कार करेगी मोदी जी से अडानी की लूट पर जवाब माँगेगी।
">मोदी जी जवाब दो।
— Sanjay Singh AAP (@SanjayAzadSln) January 31, 2023
आपके मित्र अडानी ने देश के करोड़ों लोगों का LIC SBI में जमा लाखों करोड़ लूट लिया है।
कहाँ है आपकी ED,CBI,SEBI,IT?
उसने आपके मित्र पर क्या कार्यवाही की? जवाब दो।@AamAadmiParty राष्ट्रपति अभिभाषण का बहिष्कार करेगी मोदी जी से अडानी की लूट पर जवाब माँगेगी।मोदी जी जवाब दो।
— Sanjay Singh AAP (@SanjayAzadSln) January 31, 2023
आपके मित्र अडानी ने देश के करोड़ों लोगों का LIC SBI में जमा लाखों करोड़ लूट लिया है।
कहाँ है आपकी ED,CBI,SEBI,IT?
उसने आपके मित्र पर क्या कार्यवाही की? जवाब दो।@AamAadmiParty राष्ट्रपति अभिभाषण का बहिष्कार करेगी मोदी जी से अडानी की लूट पर जवाब माँगेगी।
وہیں وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ 'آج کی عالمی صورتحال میں بھارت کے بجٹ کی طرف نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا کی توجہ ہے۔ پارلیمنٹ کمپلیکس میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ آج ایک اہم موقع ہے بھارت کی موجودہ صدر آج پہلی بار مشترکہ ایوان سے خطاب کریں گی۔ آج کا دن خواتین کے احترام کا بھی ہے۔ دور دراز جنگلوں میں رہنے والے ہمارے ملک کے عظیم قبائلیوں کو عزت دینے کا وقت ہے۔ آج نہ صرف اراکین پارلیمنٹ کے لیے بلکہ پورے ملک کے لیے فخر کا لمحہ ہے کہ آج صدر کا پہلا خطاب ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Budget session 2023 پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس آج سے شروع، دونوں ایوانوں میں صدر کا خطاب
یو این آئی