دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اب تک دہلی میں 23 ہزار سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں اور پولیس اہلکار، صحت کارکنان اور دیگر سرکاری عملہ بڑی تعداد میں اس میں شامل ہیں۔ اب عوامی نمائندے بھی اس کا نشانہ بن رہے ہیں۔ عام آدمی پارٹی کے ایک اور رکن اسمبلی میں کورونا انفیکشن کی تصدیق ہوگئی ہے۔
راج کمار آنند پٹیل نگر سے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی ہیں۔ وہ کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ انفیکشن کی تصدیق ہونے کے بعد رکن اسمبلی نے اپنے گھر میں خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے۔ بتا دیں کہ پارٹی ہائی کمان کی اپیل پر عام آدمی پارٹی کارکنان کے تمام قائدین لوگوں کو امدادی سامان بھیجنے کے بیچ وسط میں ہیں اور اس دوران ایک اور رکن اسمبلی کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔
بتا دیں کہ اس سے قبل عام آدمی پارٹی کے کرول باغ کے رکن اسمبلی روی بھی کورونا مثبت پائے گئے تھے۔ اس کی رپورٹ یکم مئی کو آئی تھی۔ اگرچہ اب وہ مکمل طور پر صحتیاب ہوچکے ہیں، لیکن ان کے بعد ایک اور رکن اسمبلی بھی کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔