ملک کے سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کے پوتے اور عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی آدرش شاستری نے آج دہلی کانگریس صدر سبھاش چوپڑا کی موجودگی میں کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔
واضح رہے کہ آدرش شاستری نے دہلی کے حلقہ اسمبلی دوارکا سے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی ہیں۔