ETV Bharat / state

عام آدمی پارٹی نے بھارت بند کی حمایت کی - زرعی قوانین کو واپس لیے جانے کا مطالبہ

عام آدمی پارٹی نے 8 دسمبر کو بھارت بند کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔دہلی کے ریاستی کنوینر گوپال رائے نے پریس کانفرنس کے ذریعے یہ معلومات دیں۔

aap-in-support-of-bharat-bandh-of-farmers-on-8-december
عام آدمی پارٹی نے بھارت بند کی حمایت کی
author img

By

Published : Dec 6, 2020, 3:46 PM IST

گوپال رائے نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی مرکزی حکومت کے ذریعہ بنائے گئے تینوں زرعی قوانین کے خلاف ملک بھر کے کسان 10 دن سے سڑکوں پر ہیں۔ بچے، بوڑھے، خواتین سب سردی کی رات سڑکوں پر سونے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے عدالتوں میں تاریخ پہ تاریخ کی بات سنی تھی، لیکن پہلی مرتبہ دیکھ رہے ہیں کہ کسان سردی میں احتجاج کررہے ہیں، اور حکومت بات چیت پر بات چیت کررہی ہے۔

عام آدمی پارٹی نے بھارت بند کی حمایت کی

گوپال رائے نے کہا کہ کسان ایک طرف ان تینوں زرعی قوانین کو واپس لیے جانے کا مطالبہ کرررہے ہیں، وہیں دوسری جانب حکومت کسانوں کو زبردستی ان کے فائدے بتا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اروند کیجریوال نے کال دی ہے کہ دہلی اور ملک بھر کے عام آدمی پارٹی کے عہدیداران و کارکنان کسانوں کی حمایت کریں۔

ملک بھر میں پارٹی کے کارکنان نے سے اپیل کرتے ہوئے گوپال رائے نے کہا کہ یہ لڑائی صرف کسانوں کی نہیں ہے، یہ ملک کی لڑائی ہے اور اگر زراعت کو ختم کردیا جائے گا، تو ملک بھی ختم ہوجائے گا۔اسی لیے تمام ریاستوں اور اضلاع کے کارکنان کسانوں کی حمایت میں آگے آئیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.