مغربی دہلی کے پنجاب باغ ٹرانسپورٹ مارکٹ کے ایک پینٹ کے گودام میں آتشزدگی کے سبب ایک نوجون کی موت واقع ہوگئی ہے وہیں فائر بریگیڈ کے ملازمین کو لاش کا پتا اس وقت چلا جس آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا۔ فالحال پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا ہے اور معاملہ درج کر کے جانچ شروع کر دی ہے۔
مغربی دہلی کے پنجاب باغ ٹرانسپورٹ مارکٹ میں اس وقت افرا تفری مچ گئی جب پینٹ کے ایک گودام میں آگ لگ گئی، آگ کو بجھانے کے بعد گودام سے ایک نوجوان کی لاش برامد ہوئی۔ جس کے بعد پولیس اور فائر بریگیڈ کے عملے میں کھلبلی مچ گئی۔
وہیں موقع پر پہنچے فائر بریگیڈ عملہ کے پونچھے جانے پر بھی گودان میں جسی کے نہ ہونے کی بات کہی گئی جس کے بعد فائر بریگیڈ عملہ آگ پر قابو پانے میں مصروف ہو گیا۔ آگ بجھانے کے دوران جوان کی لاش برآمد کی گئی۔
گودام میں آگ لگنے سے افرا تفری پیدا ہو گئی جس میں مالک سمیت تمام ملازمین باہر نکل گئے لیکن نوجوان اسی میں پھنس گیا۔آگ اور تیز دھویں کی تپش سے جل کر اسکی موت ہو گئی۔
نوجوان کی شناخت رومت کمار کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق رومت کمار پینٹ گودام میں اکاونٹنٹ تھا اور وہیں ملازمت کرتا تھا۔
فالحال آگ لگنے کی وجوہات کا پتا نہیں لگ پا رہا ہے جبکہ گودام مالک اسے شارٹ سرکٹ بتا رہے ہیں۔