گزشتہ روز دہلی کے سوروپ نگر علاقے میں ایک 65 برس کے بزرگ شخص کو چند نامعلوم افراد نے پیٹ پیٹ کر مارڈالا۔مقتول شخص کا نام چرن سنگھ ہے جو کہ پیشے سے ایک پلمبر ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز چرن سنگھ اپنے گھر پر چند دوستوں کے ساتھ شراب پی رہا تھا کہ اسی دوران ان لوگوں کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوگیا اور ان لوگوں نے چرن سنگھ کے سر اور چہرے پر ہتھوڑے سے وار کرتے ہوئے انھیں ہلاک کردیا۔
مقامی پولیس کو رات 11 بجے اس بات کی اطلاع ملی کہ علاقے میں ایک شخص کو بے رحمی سے قتل کردیا گیا ہے اس کے بعد پولیس فوری طور پر موقعے پر پہنچی اور وہاں یہ پایا گیا کہ گھر کے باقی کمروں کا تالا ٹوٹا ہوا ہے اور خون میں لت پت لاش ایک کنارے پڑی ہوئی ہے۔
فی الحال پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر اسے پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کردیا ہے اور ملزمین کی تلاش کی جارہی ہے۔