ETV Bharat / state

ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح میں اضافہ

وزارت کے مطابق ملک کی 12 ریاستوں اور مرکز کے زیراہتمام ریاستوں میں کورونا ریکوری شرح قومی اوسط سے زیادہ ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کو شکست دینے والے مریضوں میں سے 79 فیصد لوگ ملک کی ریاستوں اورمرکز کے زیراقتدار ریاستوں کے ہیں۔

ملک میں مسلسل تیسرے روز 90 ہزار سے زائد افراد کورونا سے شفایاب

author img

By

Published : Sep 21, 2020, 7:39 PM IST

ملک بھر میں مسلسل تیسرے روز 90 ہزار سے زیادہ افراد کورونا وائرس(کووڈ-19)سے نجات حاصل کرچکے ہیں، جس سے ملک میں قومی اوسط کورونا صحت یابی شرح تیزی سے بڑھتی ہوئی 80فیصد سے تجاوز کرتے ہوئے 80.12 فیصد ہوگئی۔
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود نے پیر کو یہ اطلاع دی کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 93356 کورونا متاثرین صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ ہفتہ کو 94612 اور اتوار کو 95880 کورونا مریض صحت یاب ہوئے تھے۔
وزارت کے مطابق ملک کی 12 ریاستوں اور مرکز کے زیراہتمام ریاستوں میں کورونا ریکوری شرح قومی اوسط سے زیادہ ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کو شکست دینے والے مریضوں میں سے 79 فیصد لوگ ملک کی ریاستوں اورمرکز کے زیراقتدار ریاستوں کے ہیں۔ پورے ملک میں کورونا انفیکشن سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 4396399 ہوگئی ہے۔
کورونا انفیکشن سے زیادہ متاثر بہار میں کوروناشفایابی شرح بڑھ کر92 فیصد ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ تمل ناڈو میں ریکوری شرح 90 فیصد ،آندھراپردیش اور مغربی بنگال میں 87 فیصد، دہلی میں 85، گجرات 84، راجستھان 83، تلنگانہ 82، آسام اور اڈیشہ میں 81 فیصد،
جھارکھنڈ، ہریانہ، اترپردیش اورکرناٹک میں 80فیصد،مدھیہ پردیش 77، مہاراشٹر 73، پنجاب 74، کیرلہ 71، جموں کشمیرمیں 64 فیصد اور چھتیس گڑھ میں 55 فیصد ہے۔
مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 26408 کورونا مریض ٹھیک ہوئے۔اس کے علاوہ آندھراپردیش میں 10608، کرناٹک میں 8611، اترپردیش میں 6584، تمل ناڈو میں 5208، اڈیشہ میں 4018، دہلی میں 3742، مغربی بنگال 2958، کیرلہ 2751، ہریانہ 2547، تلنگانہ 2230، پنجاب 2225، مدھیہ پردیش 2216، بہار 1857، آسام 1795، راجستھان 1664، چھتیس گڑھ 1572 اور گجرات میں 1204 کورونا متاثرین صحت یاب ہوئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.