ETV Bharat / state

رواں برس کے اخیر تک ڈھائی سو کروڑ کورونا ویکسین دستیاب ہوں گی: جے پی نڈا - جے پی نڈا

بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا نے دہلی کے رام منوہر لوہیا ہسپتال کے ویکسینیشن سینٹر کا دورہ کیا۔ ان کے ساتھ مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن، ارکان پارلیمان میناکشی لیکھی، انِل جین اور بی جے پی کے سینیئر رہنما بجاجنت جے پانڈا اور دہلی بی جے پی کے صدر آدیش گپتا بھی موجود تھے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا

author img

By

Published : Jun 21, 2021, 6:18 PM IST

رام منوہر لوہیا ہسپتال کے دورے کے دوران جگت پرکاش نڈا نے بی جے پی کے متعدد رہنماؤں کے ساتھ پارٹی کارکنان کے ساتھ ہسپتال کے گیٹ پر قائم ہیلپ ڈیسک کا دورہ کیا جہاں انہوں نےچند معلومات حاصل کی۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا

جے پی نڈا نے آر ایم ایل ہسپتال کے اندر قائم ویکسینیشن سینٹر کا دورہ کیا۔ انہوں نے ویکسین لینے آنے والے لوگوں سے بھی بات چیت کی نیز ان سے اپیل کی کہ وہ دوسری خوراک چار ہفتوں کے بعد لگوائیں۔ اس کے بعد انہوں نے ڈاکٹرز اور نرسوں سمیت میڈیکل اسٹاف کا شکریہ ادا کیا۔

میڈیا سے بات چیت کے دوران نڈا نے کہا کہ 'آر ایم ایل ہسپتال میں انتہائی اچھے انداز میں انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس بات کا خاص خیال رکھا گیا ہے کہ لوگوں کو یہاں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ 'ملک بھر میں ویکسینیشن کا کام جاری ہے اور یہ دنیا کی سب سے بڑی ویکسی نیشن مہم بھی ہے۔ بی جے پی کارکنان نچلی سطح پر مصروف ہیں تاکہ اس مہم کو کامیاب بنایا جاسکے۔ بی جے پی کارکنان وزیراعظم مودی کا یہ پیغام لوگوں تک پہنچا رہے ہیں کہ انہیں ویکسین ضرور لینی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: ریاستوں کے پاس 1.19 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین کے ٹیکے موجود

جے پی نڈا نے مزید کہا کہ 'ویکسین پر پورے ملک میں سیاست ہو رہی ہے۔ کئی پارٹیوں کے لیڈران نے مسئلہ پیدا کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ جولائی ماہ میں 80 کروڑ، اگست میں 10 کروڑ، ستمبر میں 17 کروڑ اور 42 کروڑ کورونا ویکسین دستیاب ہوں گی۔ آنے والے مہینوں میں ہر ماہ اس میں میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ دسمبر کے مہینے تک ملک بھر میں ڈھائی سو کروڑ سے زیادہ کورونا ویکسین دستیاب ہوں گی تاکہ ملک کے ہر شہری کو کورونا سے بچانے کے لیے ویکسین لگایا جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.