ETV Bharat / state

دہلی سے کشمیر کے حالات کو بحال کرنے کا مطالبہ - انٹرنیٹ پر عائد پابندی غیر قانونی

کشمیر میں دفعہ 370 منسوخ کرنے کے 200 روز بعد بھی کشمیری عوام کی زندگی پوری طرح سے پٹری پر واپس نہیں لوٹ سکی ہے۔

دہلی سے کشمیر کے حالات کو بحال کرنے کا مطالبہ

author img

By

Published : Feb 20, 2020, 7:31 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 11:51 PM IST

دارالحکومت دہلی میں آج بھی کشمیری نوجوان انٹرنیٹ جیسی بنیادی سہولیات کے بغیر ہی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، حالانکہ سپریم کورٹ نے بھی انٹرنیٹ پر عائد پابندی کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔

اس سب کے باوجود کشمیر میں دفعہ 370 منسوخ کرنے کے آج 200 روز مکمل ہوچکے ہیں لیکن ابھی تک کشمیر میں انٹرنیٹ کی ٹو جی خدمات ہی مہیا کرائی جارہی ہے۔

دہلی سے کشمیر کے حالات کو بحال کرنے کا مطالبہ

اسی ضمن میں آج دہلی کے جنتر منتر پر متعدد سماجی شخصیات نے صدائے احتجاج بلند کیا اور حکمراں جماعت سے دفعہ 370 کو بحال کیے جانے کا بھی مطالبہ کیا۔

ای ٹی وی بھارت سے سماجی کارکن شبنم ہاشمی نے بات کی اور بتایا کہ 'ابھی بھی کشمیر کے حالات ٹھیک نہیں ہوئے ہیں، وہاں کے عوام ہنوز حکمراں جماعت کے ذریعہ کی گئی زیادتیوں کا شکار ہو رہے ہیں۔'

وہیں معروف سماجی کارکن گوہر رضا نے بتایا کہ 'ہمارے مطالبات ہیں کہ کشمیر کو دوبارہ ریاست کا درجہ دیا جائے اور دفعہ 370 کو پھر سے نافذ کیا جائے۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'آج کشمیر میں رہنے والے بچے اسکول جانے سے قاصر ہیں۔'

Last Updated : Mar 1, 2020, 11:51 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.