ان پروازوں میں فیڈر اڑانیں بھی شامل ہوں گی۔ ان پروازوں سے آنے والے مسافروں کی تعداد اس وقت طے نہیں ہوئی ہے۔
دوسرے مرحلے میں امریکہ سے 13، کناڈا سے 11، یو اے ای سے 10، سعودی عرب سے نو، برطانیہ، ملائشیا سے آٹھ، عمان سے آٹھ، قزاخستان سے سات، آسٹریلیا سے سات، یوکرین سے چھ، قطر سے چھ، انڈونیشیا سے چھ، روس سے چھ، فلپائن سے پانچ، فرانس سے چار، آئرلینڈ سے چار، کرغزستان سے چار، جاپان سے تین، کویت سے تین، جارجیا سے دو، جرمنی سے دو، تاجکستان سے دو، بحرین سے دو، آرمینیا سے دو اور تھائی لینڈ، اٹلی، نیپال، بیلاروس، نائیجریا اور بنگلہ دیش سے ایک ایک پروازیں ہوں گی۔
ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ پروازیں کیرلہ پہنچیں گی۔ دہلی میں 22، کرناٹک میں 17، تلنگانہ میں 16، گجرات میں 14، راجستھان میں 13، آندھرا پردیش میں نو، پنجاب میں سات، اترپردیش اور بہار میں چھ ۔ چھ۔ اڈیشہ میں تین، چنڈی گڑھ میں دو اور جموں وکشمیر، ممبئی اور مدھیہ پردیش میں ایک ایک پرواز پہنچیں گی۔