ETV Bharat / state

فزیکل ایجوکیشن کا ٹریننگ پروگرام اختتام پذیر - physical education and sports coaches

فزیکل ایجوکیشن کے 10 روزہ ٹریننگ پروگرام میں 5 ہزار سے زائد اساتذہ اور کھیلوں کے کوچوں نے شرکت کرکے تربیت حاصل کی۔

training program
فزیکل ایجوکیشن کا ٹریننگ پروگرام اختتام پذیر
author img

By

Published : Nov 13, 2020, 4:45 PM IST

فاؤنڈیشن آف انڈیا کی جانب سے نئی دہلی میں آن لائن فزیکل ایجوکیشن ٹریننگ کا10 روزہ پروگرام آج اختتام پذیر ہوگیا۔ پروگرام میں 5 ہزارسے زائد اساتذہ اور کھیلوں کے کوچوں نے شرکت کی۔

پروگرام کےمہمان خصوصی، وزارت کھیل کے ڈپٹی سکریٹری مسٹر سنیل گرگ نے اختتامی اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزارت کھیل کے ذریعہ ملک بھر میں کھیلوں کے فروغ کے لئے مختلف پروگراموں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

یہ پروگرام انتہائی قابل تحسین ہےجس کے ذریعہ ملک بھر سے فزیکل ٹیچر اور اسپورٹس کوچ مستفید ہوئے ہیں۔ اس 10 روزہ پروگرام میں مجموعی طور پر 20 لیکچرز ہوئےہیں۔ جس میں کھلاڑیوں کو بہتر تربیت دینے کے طریقوں پر گفتگو کی گئی ہے۔
پروگرام کے آرگنائزنگ سکریٹری ڈاکٹر پیوش جین نے کہا کہ اس پروگرام کے ذریعے ملک بھر کے اسکولوں کالجوں اور یونیورسٹیوں میں جسمانی تربیت دینےوالےاساتذہ اور اسپورٹس کوچوں کے علم میں اضافہ کیا گیا ہے ۔تاکہ وہ بچوں کو بہتر تربیت دے سکیں ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.