ETV Bharat / state

نجکاری کے خلاف لاکھوں بجلی ملازمین و انجینئرز کی ہڑتال

مرکزی و ریاستی حکومتوں کی عوام و ملازمین مخالف پالیسیوں کے خلاف و تمام سرکاری ملازمین کے لئے پرانی پنشن اسکیم کے نفاذ کے مطالبے کے ساتھ بدھ کو تقریبا 1.5 ملین محکمہ توانائی کے ملازمین اور انجینئروں نے ملک گیر پیمانے پر ہڑتال کرکے اپنی ناراضگی و مخالفت درج کرائی۔

نجکاری کے خلاف 1.5 ملین بجلی ملازمین و انجینئرس کی ہڑتال

author img

By

Published : Jan 8, 2020, 3:09 PM IST

ملازمین نے متعدد مقامات پر احتجاجی میٹنگ کئے اور جلوس نکالے۔لکھنؤ میں شکتی بھون پر ملازمین اور انجینئروں نے احتجاجی میٹنگ کے بعد نعرے بازی کی۔

ہڑتال کی کال نیشنل کو۔آرڈیشن کمیٹی آف الکٹریسٹی امپلائز اور انجینئرس(این سی سی او ای ای ای) کی جانب سے دی گئی تھی۔ یہ ملک کے بجلی ملازمین و انجینئرس کی یونین اور فڈریشن کی ایک متحدہ پلیٹ فارم ہے۔محکمہ بجلی کے ملازمین مرکزی حکومت کے بجلی(ترمیمی)بل کی منظوری کے ساتھ ساتھ حکومت کی نجکاری پالیسیوں کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔جو کہ مبینہ طور پر عام صارف اور ملازمین کے مفاد کے خلاف ہے۔

آل انڈیا انجینئرس فیڈریشن کے چئیر مین شیلیندر دوبے نے میڈیا نمائندوں کو یہاں بتایا کہ بجلی محکمے کے ملازمین اور انجینئرس کی ہڑتال کو ملک گیر پیمانے پر ہر ریاست سے اچھا تعان ملا۔اور ہڑتال کا ملاجلا اثر دکھائی دیا۔ہڑتال میں شریک ہونے والے زیادہ ملازمین و انجینئرس کی تعداد اترپردیش،کیرالہ،تلنگانہ اڈیشہ،آندھرا پردیش،تمل ناڈو،کرناٹک،اتراکھنڈ،ہریانہ،پنجاب،مغربی بنگال،چھتیس گڑھ،مدھیہ پردیش،گجرات،مہاراشٹرا،آسام،بہار،جھارکھنڈ اور تریپورہ ریاستوں سی تھی۔

مسٹر دوبے کے مطابق الکٹری سیٹی ایکٹ 2003 میں مجوزہ ترمیم اور نیشنل ٹیرف پالیسی عام صارف کے مفاد کے خلاف ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ مجوزہ ترمیم عوام مخالف ہے اور اس سے صرف پرائیویٹ کمپنیوں کو فائدہ ہوگا اور وہ بڑے و نفع بخش صارفین کے مفاد کا ہی تحفظ ہوگاجبکہ چھوٹے اور غریب صارف اس میں پستے چلے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اسمارٹ میٹر لگائے جانے کی تجویز ایک بڑے اسکیم کی مشق ہے۔آج بھی متعدد ترقی یافتہ ممالک میں نارمل میٹر بغیر کسی دقت کے استعمال کئے جاتے ہیں۔

مسٹر دوبے کے مطابق اس کے تحت ریاستی ریگولیٹر کمیشن کا کردار محدود ہوکر رہ جائے گا اور اسے نئے ترمیم کے تحت نیشنل ٹیرف پالیسی کے مطابق کام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے پرائیویٹائزیشن کے لئے کوئی آرڈیننس لانے کی کوشش کی تو ملازمین بغیر کسی پیشگی نوٹس کے اپنے ہڑتال کو مزید تیز کرنے پر مجبور ہوں گے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.