ETV Bharat / state

تصادم میں خاتون نکسلی ہلاک - پولیس سپرنٹنڈنٹ ابھیشیک تیواری

بالاگھاٹ کے جنگل میں پولیس اور نکسلیوں کے مابین تصادم میں ایک خاتون نکسلی کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔

تصادم میں خاتون نکسلی ہلاک
تصادم میں خاتون نکسلی ہلاک
author img

By

Published : Nov 7, 2020, 1:27 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع بالاگھاٹ کے پارس واڑہ کے کانہا علاقہ کے قریب مال کھیڑی کے جنگل میں پولیس اور نکسلیوں کے مابین ایک تصادم ہوا ہے جس میں ایک خاتون نکسلی ہلاک ہوگئی ہیں۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ ابھیشیک تیواری نے آج اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس کو گذشتہ رات اطلاع ملی تھی کہ بیہر کے علاقے میں نکسلی گاؤں کے آس پاس کسی بڑی واردات کو انجام دینے کے لیے پہنچے ہیں۔

اس کے بعد پولیس ٹیم کو جائے وقوعہ پر روانہ گیا جہاں پولیس اور نکسلیوں کے مابین جھڑپ میں کئی راؤنڈ فائرنگ ہوئی۔

اس واقعے میں قریب 25 سے 30 نکسلی دو مختلف جگہوں پر لڑ رہے تھے۔

تصادم میں خاتون نکسلی ہلاک
تصادم میں خاتون نکسلی ہلاک

دریں اثناء پولیس کو بھاری پڑتے دیکھ کر نکسلی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کو جائے واقعہ کی تلاشی کے دوران ایک خاتون نکسلی خاتون کی لاش ملی ہے، جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ نکسلیوں کے کھٹیا مورچہ دلم-2 کی رکن تھی۔

واضح رہے کہ پولیس کو موقع سے ایک رائفل، پِٹھو بیگ اور دیگر سامان ملا ہے۔

وہیں پولیس ہلاک ہونے والی خاتون نکسلی کی شناخت کرنے کی بھی کوشش کررہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.