ETV Bharat / state

Maoists Attack On CRPF Camp In Sukma: سکما میں سی آر پی ایف کیمپ پر ماؤنوازوں کا حملہ، تین جوان زخمی - ماؤنوازوں کے حملے میں تین جوان زخمی

بستر رینج کے انسپکٹر جنرل آف پولیس، پی سندرراج پی نے بتایا کہ سکما کے چنتا گپھا تھانہ حلقے میں سی آر پی ایف کے ایلماگنڈہ کیمپ پر ماؤنوازوں کی ایک ٹیم نے اچانک فائرنگ Maoists Attack On CRPF Camp شروع کردی، جس میں تین جوان زخمی Three CRPF Personnel Injured ہوگئے، جن کی حالت اب مستحکم ہے۔ تاہم سپاہیوں نے بھی ان کی گولہ باری کا منہ توڑ جواب دیا، جس کے بعد وہ واپس جنگلوں کی طرف بھاگ گئے۔

Maoists Attack On CRPF Camp In Sukma: سکما میں سی آر پی ایف کیمپ پر ماؤنوازوں کا حملہ، تین جوان زخمی

author img

By

Published : Mar 21, 2022, 8:11 PM IST

چھتیس گڑھ کے ضلع سکما کے چنِتا گُپھا تھانہ حلقے میں واقع سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک کیمپ پر آج ماؤنوازوں نے اچانک حملہ کر دیا، جس میں تین جوان زخمی ہو گئے، جن کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ Maoists Attack On CRPF Camp In Sukma

بستر رینج کے انسپکٹر جنرل آف پولیس، پی سندرراج پی نے بتایا کہ سکما کے چنتا گپھا تھانہ حلقے میں سی آر پی ایف کے ایلماگنڈہ کیمپ پر ماؤنوازوں کی ایک ٹیم نے اچانک فائرنگ شروع کردی، جس میں تین جوان زخمی Three CRPF Personnel Injured ہوگئے، جن کی حالت اب مستحکم ہے۔ تاہم سپاہیوں نے بھی ان کی گولہ باری کا منہ توڑ جواب دیا، جس کے بعد وہ واپس جنگلوں کی طرف بھاگ گئے۔

انہوں نے بتایا کہ اس واقعہ میں سی آر پی ایف کانسٹیبل بسپّا، للت اور حوالدار ہیمنت چودھری زخمی ہوئے ہیں، جن کا علاج کیا جا رہا ہے۔ ماؤنواز واردات کو انجام دینے کے فوراً بعد وہاں سے فرار ہوگئے۔ ماؤنوازوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فائرنگ کے تبادلے کے بعد ماؤنوازوں کے دو گروپ فرار

واضح رہے کہ ایلماگنڈہ کیمپ کچھ دن پہلے ہی قائم کیا گیا ہے۔ یہ کیمپ سکما کے چنتا گُپھا پولیس اسٹیشن سے تقریباً 12 کلومیٹر دور واقع ہے۔ اس کیمپ سے 6 کلومیٹر دور پر ماؤنواز متاثرہ گاؤں مینپا میں بھی سی آر پی ایف کا کیمپ ہے۔ Maoists Attack On CRPF Camp In Sukma

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.