ETV Bharat / state

Naxalite Attack in Dantewada دنتے واڑہ میں ماؤنوازوں کے حملے میں دس فوجی ہلاک، پی ایم نے دکھ کا اظہار کیا

دنتے واڑہ میں ماؤنوازوں کے حملے کی خبر ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس حملے میں ڈی آر جی کے 10 جوان اور آپریشن میں شامل ایک ڈرائیور ہلاک ہو گئے ہیں۔ پی ایم مودی نے حملے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے شہید فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ حملے کو لے کر سی ایم بھوپیش بگھیل نے کہا کہ نکسلیوں کو بخشا نہیں جائے گا۔ وہیں کانگریس رہنما راہل گاندھی نے بھی گہری تعزیت کا اظہار کیا۔

دنتے واڑہ میں ماؤنوازوں کے حملے میں سات سے زائد فوجی ہلاک

author img

By

Published : Apr 26, 2023, 3:25 PM IST

Updated : Apr 26, 2023, 9:34 PM IST

دنتے واڑہ میں ماؤنوازوں کے حملے میں دس فوجی ہلاک

دنتے واڑہ: چھتیس گڑھ کے دنتے واڑہ کے آرن پور میں نکسلی حملہ ہوا ہے۔ اس حملے میں نکسلیوں نے آئی ای ڈی کے ذریعہ دھماکہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پولیس اہلکاروں سے بھری ایک منی بس کو دھماکے سے اڑا دیا گیا ہے۔ اس حملے میں دس سے زائد فوجی کے ہلاکت کی خبر ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ آرن پور تھانہ علاقے میں ماؤنوازوں کی موجودگی کی اطلاع پر دنتے واڑہ سے نکسل مخالف آپریشن کے لیے ڈی آر جی فورس بھیجی گئی۔ مہم کے بعد واپسی کے دوران ماؤنوازوں نے آرن پور روڈ پر آئی ای ڈی کا دھماکہ کیا۔ اس حملے میں ڈی آر جی کے 10 جوان اور آپریشن میں شامل ایک ڈرائیور مارا گیا۔

  • Strongly condemn the attack on the Chhattisgarh police in Dantewada. I pay my tributes to the brave personnel we lost in the attack. Their sacrifice will always be remembered. My condolences to the bereaved families.

    — Narendra Modi (@narendramodi) April 26, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

دنتے واڑہ نکسلی حملے کی وجہ سے پورا ملک سوگ میں ڈوبا ہوا ہے۔ پی ایم مودی نے حملے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے شہید فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنتے واڑہ میں چھتیس گڑھ پولیس پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ میں ان بہادر اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ سوگوار خاندانوں سے میری تعزیت۔

  • इस प्रकार की जानकारी है और यह दुखद है। जो जवान शहीद हुए हैं उनके परिवार के प्रति संवेदना व्यक्त करता हूं। यह लड़ाई अंतिम दौर में चल रही है और नक्सलियों को किसी कीमत पर छोड़ा नहीं जाएगा। हम योजनाबद्ध तरीके से नक्सलवाद को खत्म करेंगे: छत्तीसगढ़ के मुख्यमंत्री भूपेश बघेल, रायपुर https://t.co/gyhF0D2Rfk pic.twitter.com/w6M5wcvcmc

    — ANI_HindiNews (@AHindinews) April 26, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

حملے کو لے کر سی ایم بھوپیش بگھیل نے کہا کہ نکسلیوں کو بخشا نہیں جائے گا۔ یہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ نکسلائٹس کے خلاف ہماری لڑائی آخری مرحلے میں ہے۔ منصوبہ بند طریقے سے نکسلائٹس کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا۔ معلومات کے مطابق اس حملے کے بعد پولس نے نکسلیوں کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ دونوں کے درمیان تصادم اب بھی جاری ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مزید فورس طلب کر لی گئی ہے۔ وہیں دوسری طرف وزیر داخلہ امت شاہ نے چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی سے بات چیت کی ہے۔ انہوں نے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

  • Anguished by the cowardly attack on the Chhattisgarh police at Dantewada. Have spoken to Chhattisgarh's Chief Minister and assured all possible assistance to the state government. My condolences to the bereaved family members of the martyred Jawans.

    — Amit Shah (@AmitShah) April 26, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

وزیر داخلہ امت شاہ نے ٹویٹ کیا کہ دنتے واڑہ میں چھتیس گڑھ پولیس پر بزدلانہ حملے سے حیران ہوں۔ چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ سے بات کی ہے۔ ریاستی حکومت کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ شہید فوجیوں کے خاندانوں سے میری تعزیت۔

  • छत्तीसगढ़ के दंतेवाड़ा में हुए कायरतापूर्ण नक्सली हमले में 10 डीआरजी जवानों और एक वाहन चालक की शहादत का समाचार दुखद है।

    इस कठिन वक्त में उनके शोकाकुल परिवारों को अपनी गहरी संवेदनाएं व्यक्त करता हूं।

    सभी वीर शहीदों को मेरा नमन और श्रद्धांजलि।

    — Rahul Gandhi (@RahulGandhi) April 26, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

وہیں کانگریس رہنما راہل گاندھی نے کہا کہ چھتیس گڑھ کے دنتے واڑہ میں بزدلانہ نکسلی حملے میں ڈی آر جی کے 10 جوانوں اور ایک ڈرائیور کی شہادت کی خبر افسوسناک ہے۔ میں اس مشکل وقت میں ان کے سوگوار خاندانوں کے ساتھ اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ تمام بہادر شہیدوں کو میرا سلام اور خراج تحسین۔

گورنر وشوابھوشن ہری چندن نے نکسلیوں کے حملے میں شہید فوجیوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور سوگوار خاندانوں کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کیا۔ اس واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نکسلیوں کے ملک دشمن عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ مرکز اور ریاست ایک مربوط انداز میں نکسل ازم کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

  • छत्तीसगढ़ में नक्सली हमले में हमारे जवान शहीद हो गए। नक्सलियों की यह कायराना हरकत बेहद परेशान करने वाली सूचना है। नक्सलवाद को कुचलने के लिए सभी सरकारों को तत्काल सख़्त कदम उठाने की जरूरत है। शहीद जवानों को विनम्र श्रद्धांजलि! ईश्वर उनकी आत्मा को शांति प्रदान करे!!

    — Arvind Kejriwal (@ArvindKejriwal) April 26, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

وہیں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اس حملے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ چھتیس گڑھ میں نکسلیوں کے حملے میں ہمارے سپاہی شہید ہوئے۔ نکسلیوں کی یہ بزدلانہ حرکت بہت پریشان کن ہے۔ نکسلیوں کو کچلنے کے لیے تمام حکومتوں کو فوری طور پر سخت قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔ شہید فوجیوں کو خراج عقیدت!

یہ بھی پڑھیں: Maoists Attack on Former MLA in Jharkhand: جھارکھنڈ کے سابق ایم ایل اے گروچرن نائک پر نکسل حملہ، دو گارڈز ہلاک

وہیں ریاست کے سابق سی ایم رمن سنگھ نے اس حملے کو لے کر بھوپیش بگھیل پر حملہ بولا۔ انہوں نے کہا کہ بگھیل ہر حملے کے بعد یہی کہتے ہیں لیکن کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک نکسلیوں کے خلاف آپریشن ریاستوں کے ساتھ تال میل سے نہیں چلایا جاتا، یہ مسئلہ ختم نہیں ہوگا۔ بستر کے آئی جی سندرراج نے بتایا کہ نکسلیوں نے آرن پور کے پلنار علاقے میں فوجیوں سے بھری گاڑی کو آئی ای ڈی سے اڑا دیا ہے۔ موقع پر دو ایمبولینس روانہ کیے جانے کی خبر ہے۔ نکسلیوں کے حملے کا انداز بالکل نہیں بدلا ہے۔ جب فوجی نکسلیوں کے علاقے میں پہنچے تو نکسلیوں نے گھات لگا کر حملہ کر دیا۔

بتا دیں کہ اس سے پہلے 9 مارچ کو چھتیس گڑھ کے سکما میں سیکورٹی فورسز اور نکسلیوں کے درمیان تصادم ہوا تھا۔ مقابلے کے بعد بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور بیرل گرینیڈ لانچر برآمد کیا گیا۔ سیکورٹی فورسز نے دعویٰ کیا تھا کہ تصادم میں 5 سے 6 نکسلائیٹس زخمی ہوئے ہیں۔ یہ انکاؤنٹر 9 مارچ کو صبح 7 بجے سکما کے سکلر علاقے میں ہوا تھا۔

Last Updated : Apr 26, 2023, 9:34 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.