ETV Bharat / state

چھتیس گڑھ: ٹرک سے تین کروڑ کا گانجہ برآمد

رائے پور کے نزدیک سنٹرل ریونیو انٹلیجنس ڈائرکٹوریٹ (ڈی آر آئی) کی ٹیم نے آج ایک ٹرک سے 15 کوئنٹل گانجہ برآمد کیا ہے۔

چھتیس گڑھ: ٹرک سے تین کروڑ کا گانجہ برآمد کیا

author img

By

Published : Jan 6, 2021, 5:30 AM IST

رائے پور: چھتیس گڑھ کی راجدھانی رائے پور کے نزدیک سنٹرل ریونیو انٹلیجنس ڈائرکٹوریٹ (ڈی آر آئی) کی ٹیم نے آج ایک ٹرک سے 15 کوئنٹل گانجہ برآمد کیا ہے جس کی بازار میں قیمت تقریباً 3 کروڑ روپے بتائی جارہی ہے۔

ڈی آر آئی سے موصولہ اطلاعات کے مطابق آندھرا پردیش سے ایک ٹرک آرگینک کھاد لیکر مہاراشٹر جارہی تھی، جس میں چھپاکر 15 کوئنٹل گانجہ مہاراشٹر لے جایا جارہا تھا۔ اس کی اطلا ملنے پر ٹرک کی رائے پور کے نزدیک جانچ کی گئی، جس میں گانجہ برآمد ہوا۔

اتنی بڑی مقدار میں گانجے کی برآمدگی کے ساتھ ہی اس سلسلے میں ڈی آر آئی کی ٹیم نے پانچ لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ جن سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ ڈی آر آئی کو ان سے گانجے کی اسمگلنگ کے معاملے میں اور بڑے انکشاف کی امید ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.