فاریسٹ ڈیویژن افسر جادھو شری کرشن نے بتایا کہ تپکرا فاریسٹ ایریا میں بابو لال نامی کسان پر ہاتھیوں کے جھنڈ نے اچانک حملہ کردیا تھا۔ اس سے کسان کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
انہوں نے بتایا کہ اوڈیشہ ریاست سے متصل تپکرا کے جنگلات میں 25 سے زیادہ ہاتھی گھوم رہے ہیں۔
ان ہاتھیوں کی سرگرمیوں پر محکمہ جنگلات کے عملے فوراً نزیدکی گاؤں میں گاؤں والوں کو اطلاع کرکے محتاط کر رہے ہیں۔ اس کے باوجود گاؤں والے جنگلات میں چلے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہاتھی کے حملے سے متوفی کسان کے گھروالوں 25 ہزار روپے کی فوری اقتصادی مدد مہیاکرادی گئی ہے۔اس معاملے میں تپکرا فاریسٹ افسر نے معاوضۃ کے معاملہ درج کرلیا ہے۔