ETV Bharat / state

چھتیس گڑھ: کورونا مثبت ملزمین کووڈ ہسپتال سے فرار - پانچ افراد کورونا مثبت

بھٹگاؤں تھانہ انچارج پر حملہ کرنے والے 6 گرفتار ملزمین کووڈ اسپتال سے فرار ہوگئے ہیں۔ جس کے بعد سے محکمہ پولیس میں افراتفری کا ماحول ہے۔

کورونا مثبت ملزمین کووڈ ہسپتال سے فرار
کورونا مثبت ملزمین کووڈ ہسپتال سے فرار
author img

By

Published : Jun 16, 2021, 12:43 PM IST

چھتیس گڑھ کے ضع بلودا بازار کے بھٹگاؤں میں پیر کی شب بھٹگاؤں تھانہ انچارج پر حملہ کرنے والے 6 گرفتار ملزمین کووڈ اسپتال سے فرار ہوگئے ہیں۔ جس کے بعد سے محکمہ پولیس میں افراتفری کا ماحول ہے۔

اطلاعات کے مطابق پیر کی رات بھٹگاؤں پولیس اسٹیشن انچارج ایچ آر راترے کو ایک شکایت موصول ہوئی تھی جس کے بعد اسٹیشن انچارج اپنے ایک ملازم کے ساتھ موقع پر پہنچے۔ موقع پر پہنچنے سے قبل ہی ان کی گاڑی خراب ہوگئی، جہاں سے ڈرائیور گاڑی کو بنوانے چلا گیا، اس دوران اسٹیشن انچارج کو تنہا دیکھ کر کچھ شرپسندوں نے ان پر حملہ کردیا جس سے وہ زخمی ہوگئے۔

ویڈیو

اس واقعے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 6 شرپسند عناصر کو گرفتار کرلیا اور سبھی ملزمین کا کورونا ٹیسٹ کرایا، جس میں پانچ افراد کورونا مثبت پائے گئے، جن کو علاج کے لیے گووندون کووڈ اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ لیکن پولیس کی لاپرواہی کی وجہ سے تمام ملزمین فرار ہوگئے۔

اے ایس پی نویدیتا پال نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تمام 6 ملزمان اسپتال سے فرار ہوگئے ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کورونا کی گھبراہٹ کی وجہ سے ملزمان نے ایسا قدم اٹھایا ہوگا۔ اے ایس پی نے ملزمین کو جلد ہی پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.