ETV Bharat / state

مہادیو ایپ معاملے میں آج کانگریس الیکشن کمیشن سے کرے گا ملاقات - بھوپیش بگھیل کو نشانہ بنارہی ہے

چھتیس گڑھ میں مہادیو ایپ مبینہ بدعنوانی معاملہ طول پکڑتا جارہا ہے۔ بی جے پی لگاتار مہادیو ایپ معاملے میں بھوپیش بگھیل کو نشانہ بنارہی ہے۔ وہیں، آج کانگریس اس معاملے میں آج الیکشن کمیشن سے ملاقات کرنے جارہی ہے۔Mahadev app scam, cm Baghel

Congress  to approach the EC on the Mahadev App issue

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 6, 2023, 2:21 PM IST

رائے پور: مہادیو ایپ معاملے میں آج کانگریس الیکشن کمیشن سے ملاقات کرنے جارہی ہے۔ بی جے پی نے اتوار کو مہادیو بک بیٹنگ ایپ کیس کے مبینہ ملزم شبھم سونی کا ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس کا مالک ہے اور اس کے پاس چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل کو اب تک 508 کروڑ روپے ادا کرنے کا "ثبوت" ہے۔ یہ ویڈیو بی جے پی کے مرکزی میڈیا کوآرڈینیٹر سدھارتھ ناتھ سنگھ نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں جاری کیا۔ دبئی میں بیٹھا مبینہ ملزم شبھم سونی ویڈیو میں خود کو مہادیو بک بیٹنگ ایپ کا مالک بتا رہا ہے۔ اس ویڈیو میں مبینہ ملزم شبھم سونی نے مہادیو ایپ کی پوری کہانی بتائی ہے اور اس بیٹنگ ایپ سے کون کون جڑا ہوا ہے۔ اس نے واضح طور پر کہا ہے کہ اس سنڈیکیٹ میں سی ایم بگھیل، ان کے بیٹے بٹو، ان کے سیاسی مشیر ونود ورما اور ایک آئی پی ایس افسر شامل ہیں۔ اس نے دعویٰ کیا کہ ’’بگھیل ‘‘ اور دیگر کو اب تک 508 کروڑ روپے دیے جاچکے ہیں۔

  • Congress party to approach the Election Commission of India on the Mahadev App issue today.

    — ANI (@ANI) November 6, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">
  • आज कुछ समाचार चैनलों ने एक वीडियो दिखाया है जिसमें एक व्यक्ति यह दावा कर रहा है कि वह मुझसे मिला और मैंने उसे संरक्षण देने का आश्वासन दिया और उसे दुबई जाकर व्यवसाय करने का भी सुझाव दिया.

    मुझे आश्चर्य है कि एक अनजान व्यक्ति के बयान को सभी ज़िम्मेदार टीवी चैनल किस आधार पर चला रहे…

    — Bhupesh Baghel (@bhupeshbaghel) November 5, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

مہادیو بیٹنگ ایپ میں ایک چونکا دینے والا انکشاف سامنے آیا تھا۔ ای ڈی نے جمعہ (3 نومبر) کو دعویٰ کیا تھا کہ فرانزک جانچ اور کیش کورئیر کے بیان سے مہادیو سٹے بازی کیس میں سی ایم بھوپیش بگھیل کو رقم دینے کی حقیقت سامنے آئی ہے۔ ای ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ مہادیو بیٹنگ ایپ کے پروموٹرز نے چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل کو تقریباً 508 کروڑ روپے ادا کیے ہیں۔ ای ڈی کے اس دعوے پر سی ایم بگھیل نے جوابی حملہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ اس سے بڑا مذاق کوئی نہیں ہو سکتا۔

  • आख़िरकार केंद्र सरकार को होश आया और उसने ‘महादेव ऐप’ पर बैन लगाने का फ़ैसला किया.

    मैं कई महीनों से सवाल पूछ रहा हूं कि सट्टा खिलाने वाले इस ऐप पर केंद्र सरकार बंद क्यों नहीं रही है. मैंने तो यहां तक कहा था कि शायद 28 प्रतिशत जीएसटी के लालच में प्रतिबंध नहीं लग रहा है या फिर…

یہ بھی پڑھیں: چھتیس گڑھ میں راہل گاندھی نے ٹرین میں سفر کرکے مسافروں کی پریشانیوں کو سنا

چھتیس گڑھ میں پہلے مرحلے کے انتخابات 7 نومبر کو ہیں۔ دوسرے مرحلے کے تحت 17 نومبر کو ووٹنگ ہونی ہے۔ ایسے میں کانگریس، بی جے پی اور دیگر پارٹیوں نے اپنی پوری طاقت انتخابی مہم میں لگا دی ہے۔ اتوار کو آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما بلاس پور کے دورے پر تھے۔ یہاں انہوں نے نکسلزم اور مہادیو ایپ پر سی ایم بھوپیش بگھیل کو گھیر لیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.